18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ فیضان اسلام کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں فیصل آباد زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نگران
ِکابینہ ونگرانِ زون عرفان عطاری مدنی سے ملاقات کی۔
اس موقع پرپاکستان سطح کے ذمہ دار شعبہ فیضانِ
اسلام محمد نعمان عطاری نے شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد کے تین کابینہ سے مشاورت کے بعد رکنِ
کابینہ کے تقرری پر کلام کیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دیگر اسلامی
بھائیوں سے ملاقات اور شعبے کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے ذہن سازی
کی، نیو مسلم کےلئے فیضانِ نماز کورس کے آغاز کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت
کی،ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
آخر میں ذمہ داران کا اجتماعی طور پر مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:
دانیال عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)