29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نگران شعبہ محمد نعمان عطاری کا سنجھورو کابینہ میں نیو
مسلم آبادیوں کا دورہ
Thu, 29 Jul , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری نے 28 جولائی 2021ء کو
حیدرآباد ریجن سنجھورو کابینہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے نیومسلم آبادیوں کا وزٹ
کیا اور مدنی حلقے لگائے۔ نگران شعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے مقامی
اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دی۔
بعد
ازاں محمد نعمان عطاری نے مقامی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیو مسلم
آبادیوں میں فیضان نماز کورس شروع کروانے کا ذہن دیا جبکہ نیو مسلم آبادیوں میں مسجد کی تعمیرات کا جائزہ
لیا۔