دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو
یوکے کے علاقے اکرنگٹن میں بذریعہ انٹر نیٹ دعائے شفاءاجتماع ہوا جس میں 45 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی
بہن نے”بیماری پرصبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بیماریوں
اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 12اگست
2020ءکو یوکے کے علاقے بولٹن میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں31اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس
کفن دفن کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل اور کفن دینے کے حوالے سے
اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور تبرکات کی برکات کے متعلق بھی بتایا۔
یوکے مانچسٹر ریجن میں مجلس رابطہ کے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 11
اگست 2020ء کو یوکے مانچسٹر ریجن میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس رابطہ کے ڈویژن اور کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس رابطہ کے ذمہ داراسلامی بہن نے لاک ڈاؤن
میں مجلس رابطہ کے مدنی کام کو بہتر بنانےپر گفتگو کی اور مشکل وقت میں اس کام کو
بہتر بنانےکا طریقہ بیان کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 اگست 2020ء کو یوکےبرمنگھم
ریجن کے شہر برٹن، پیٹربرو، نوٹنگھم میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیاجن میں کم و بیش 131 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ پر سنتوں بھرے بیانات کئےاور آپ رضی اللہ عنہ کی
عبادات اور دینی خدمات کا تذکرہ کیا۔ مبلغات دعو ت اسلامی نے آئندہ ہفتے ہونے والے
دعائے صحت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی
ترغیب دلائی۔
اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
برمنگھم ریجن کے علاقےنارتھ برمنگھم میں ”سورۂ رحمٰن
کورس“ جاری ہے۔ اس کورس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔اسلامی بہنوں نے لاک ڈاؤن میں
کورسزکراونے پردعوت اسلامی کا شکریہ ادا
کیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے علاقے پولک شیلڈز میں بذریعہ کال مدنی
دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے 6
اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اور 12 اگست 2020ء
کو یوکے لندن ریجن کے شہر ایسٹ ہام، الفورڈ، ہیکنی، چنگ فورڈ، ٹوٹنگ، سڈبری، سلاؤ
اور اسکاٹ لینڈکے علاقے پولک شیلڈز میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیاجن میں کم و بیش 144 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی ”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔ دوران
بیان بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے
روحانی علاج بھی پیش کئے گئے۔
یوکے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں’’تفسیر سورۂ
رحمٰن کورس ‘‘ کا آن لائن آغاز
اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسزکے زیرِاہتمام10 اگست 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو (Glasgow )میں 5 دن پر مشتمل’’تفسیر سورۂ رحمٰن کورس ‘‘ کا
آن لائن آغاز ہوا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں
کو سورۂ الرحمٰن کا آسان ترجمہ اور تفسیر
سیکھنے کا موقع ملا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 اگست 2020ء کو یوکے کے
شہر مانچسٹر( Manchester) ریجن نگران اسلامی بہن مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران
اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید مدنی کاموں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مدنی خبروں کے کام پر بھی
گفتگو کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام11 اگست 2020ء کو یوکے کے
شہر مانچسٹر( Manchester) میں ریجن نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں لنکشائرکابینہ
کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نےمحرم الحرام کے مدنی پھول سمجھاتے
ہوئے اسلامی بہنوں کوتین دن اجتماعِ ذکرِ شہادت کی بھر پور تیاری کرنے کا ذہن دیااور
ہفتہ واردعائے شفاء کو خوب منانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن
کویت خیطان ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں دعائے شفا اجتماع کے
نکات بتائے نیز اس کے لئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں سے رابطےکرنے کی
ترغیب دلائی نیز تقسیم رسائل میں بھرپور
حصہ لینے اور مدنی کاموں کومزید بڑھانے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران، کویت کی ڈویژن
نگر ان، قطر اور بحرین کی کابینہ نگران کی پہلی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی ریجن نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نکات برائے ماہ
محرم الحرام سمجھائے نیز مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی۔