دعوت اسلامی کے تحت 12 اگست 2020ء کوسینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ممباسہ کابینہ کی تمام
شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
ملک
نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو بڑھانے اور کمزوریوں کو دور کرنے کے بارے میں
مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوت اسلامی کے تحت 11 اگست 2020ء کوسینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں نیروبی کابینہ کی تمام
شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو بڑھانے
اور کمزوریوں کو دور کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 11 اگست 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن
اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں امریکہ کے شہر نیویارک، ہیوسٹن، شگاگواور سکرامنٹو
اور کینیڈاکے شہر تھورن کلف مانٹر یال، سرے اور کیلگری کی مدنی انعامات ڈویژن سطح
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئےان کی تربیت کی ۔ ذمہ داراسلامی بہن نے انہیں مدنی انعامات اور مدنی
مذاکرہ کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے محاسبہ تحریک
کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کارکردگی
جدول کی اہمیت اور وقت جمع کروانے پر گفتگو کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11اگست کو ممبئی ریجن کی حبلی
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کا اہتمام کیاجس میں ڈویژن تا کابینہ
نگران اور شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ممبئی ریجن کی ہبلی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آٹھ مدنی کام مضبوط
کرنے کے لئے اہداف طے کئے ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11اگست2020ء کو ممبئی ریجن ناگپور زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں تمام کابینہ
نگران کے ساتھ شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ممبئی ریجن ناگپور
زون نگران نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے فالو اپ کرتے ہوئے مزید اضافے کے لئے اہم نکات پیش کیے اور اہداف
طے کئے ۔
جودھپور اورناگپور زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11اگست 2020ءكو اجمیر ریجن
ذمّہ دار اسلامی بہن نے جودھپور اورناگپور
زون کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ناگپور
زون ذمہ دار، کابینہ ذمہ دار اور جودھپور کی دوکابینہ ذمہ دار مدنی انعامات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کو
مدنی انعامات کی کارکردگی بڑھانے،ہر سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
مدنی انعامات اجتماع کروانے،مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور دوسری اسلامی بہنوں
کو ترغیب دلائی گئی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ دعائے شفاءاجتماع ہوا جس میں
31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے”بیماری پرصبر کے فضائل“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے
روحانی علاج بھی پیش کئے ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 اگست 2020ء کو یوکے
کے شہر مانچسٹرمیں 38 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن
میں کم و بیش 295 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے
بیانات کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو
یوکے لندن کے شہر الفورڈمیں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس
میں پانچ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
حلقے میں فقہ سکھانے، نیکی کی دعوت عام کرنے، مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ
لینےکے متعلق نکات فراہم کئے گئےعلاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ
ہونے اور ہفتہ وا ر اجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے
برمنگھم ریجن نارتھ، ساؤتھ، ایسٹ برمنگھم اور کونٹری میں آن لائن سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 245 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی ”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔ دوران
بیان بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے
روحانی علاج بھی پیش کئے گئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام9 اگست 2020ء
کوبرمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران نے شرکت کی۔
نگران کابینہ اسلامی بہن نے دعائے شفاء اور محرم
الحرام کے نکات سمجھائے ۔ نگران کابینہ نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے
سےبھی مدنی پھول بیان کیا۔
یوکے کے علاقے چارلٹن اور پریسٹن میں بذریعہ انٹر نیٹ
دعائے شفاء اجتماع
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو
یوکے کے علاقے چارلٹن اور پریسٹن میں بذریعہ انٹر نیٹ دعائے شفاءاجتماع ہوا جس میں
54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر
ریجن کی نگران اسلامی بہن نے”بیماری پرصبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرے
بیانات کرتے ہوئے بیماریوں اور مصیبتوں سے
نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے ۔