دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر میں تین مختلف مقامات شگاگو(Chicago)، سکوکی(Skokie) اور ڈیس پلینز (Des Plaines) پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”خاکِ مدینہ کی برکتیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن(امریکہ+کینیڈا) کی تقریباً 960 اسلامی بہنوں نے رسالہ” خاکِ مدینہ کی برکتیں“پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”خاکِ مدینہ کی برکتیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹرر یجن سے 2ہزار126، لندن ریجن سے 1ہزار760، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار381، برمنگھم ریجن سے 3 ہزار 272، آئرلینڈ سے 53 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 270 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا 10ہزار952اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاکِ مدینہ کی برکتیں “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  15ذوالحجۃ الحرام تا 21ذوالحجۃ الحرام1441 ھ تک یوکےمیں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

221اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

199اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

362اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

436 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

558 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

436 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے میں قائم جامعۃ المدینہ میں تین دن پر مشتمل مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں یوکے ریجن جامعۃ المدینہ نگران، چارجامعۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اور دو ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سے بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے بیانات کا سلسلہ ہوا مختلف شعبہ جات کا تعارف اور ان شعبوں کےکاموں کے حوالے سے کئی اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

یوکے میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو جامعۃ المدینہ للبنات میں ایڈمیشن کروانے کے اہداف دئیے گئے۔


12 اگست 2020ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت کا یورپین یونین کی ریجن نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تعاون نہ ہونے کی صورت میں اپنے مسائل حل کرنے کا طریقہ کار اور دیگر مدنی کاموں پر بات چیت ہوئی۔ 


11اگست 2020ء کو عالمی مجلس مشاورت کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں ترکی کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ترکش اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنے اور اسلامی بہنوں سے رابطے میں رہنے پر بات چیت ہوئی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8اگست 2020ء کو یوکےیورپین ریجن کے ملک ڈنمارک میں تین مقامات پرآن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ پر سنتوں بھرے بیانات کئےاور آپ رضی اللہ عنہ کی عبادات اور دینی خدمات کا تذکرہ کیا۔ مبلغات دعو ت اسلامی نے آئندہ ہفتے ہونے والے دعائے صحت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


ماہ جولائی 2020ء میں یوپین ریجن میں ہونے والے آٹھ مدنی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 51

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 571

روزانہ امیراہل سنت کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 846

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد: 46

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1336

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ) 222

وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد: 1006

ماہانہ مدنی حلقوں کی تعداد: 10

مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 159

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:8


دعوت اسلامی کے زیر اہتما م 12 اگست 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین میں بذریعہ کال آن لائن مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے دعائے شفاء اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی۔


دعوت اسلامی کے تحت 12 اگست 2020ء آسٹریلیا سڈنی کابینہ کی ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ دعائے شفاء اجتماع کاانعقادکیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اور 12 اگست 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کے دو کابینہ ممباسہ اور نیروبی میں بذریعہ اسکائپ دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے ۔