
اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام21 اگست 2020ء کو یوکے کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور فیضان مکتبۃ المدینہ پیکج کے اہداف کو
پورا ہونے میں جو مشکلات پیش آ رہی ہیں اس پر مشاورت کی نیز کارکردگی نظام کو بہتر
بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
نارتھ امریکہ
ریجن میں کینیڈا اور امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن میں کینیڈا اور امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ان ممالک میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کے مسائل
اور ان کے حل پر بات کی۔
اسپین، فرانس،
ہالینڈ ،اٹلی کی شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں مدنی
مشورہ

یوکے ریجن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی ہفتہ وار کارکردگی

نیکی کی
دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 22ذوالحجۃ
الحرام تا 29ذوالحجۃ الحرام 1441ھ تک اس
ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
268اسلامی
بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
384 اسلامی
بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
246اسلامی
بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
201اسلامی
بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
428 اسلامی
بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھنے
کی سعادت حاصل کی۔
569 اسلامی
بہنوں نے روزانہ1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
غیر مسلموں کی عبادت گاہ مسجد میں تبدیل، پہلی نمازسید
فضیل رضا عطاری نے پڑھائی

دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس
بیرون ملک نے یوکے کے شہر ٹیلفورڈ (Telford) میں ایک نئی مسجد
”فیضان رمضان“ کی تعمیر مکمل کرلی۔ 21 اگست 2020ء بمطابق یکم محرم الحرام 1442ھ کو
اس مسجد کا افتتاح ہوا۔ مسجد کا افتتاح عاشقان رسول نے نماز جمعہ ادا کرکے کی۔ نماز جمعہ نگران
ریجن برمنگھم سید فضیل رضا عطاری کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد نگران
برمنگھم ریجن نے اس مسجد کی تعمیرات کرنے والے اور اس میں حصہ لینے والے مسلمانوں
کے لئے دعائیں کیں۔
اس حوالے سے نگران برمنگھم ریجن سید فضیل رضا
عطاری کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اسلامی سال کے
پہلے جمعے کو اس مسجد کا افتتاح کیا گیا۔ نگران ریجن نے مزید کہا کہ یہ عمارت مسجد
کے قیام سے پہلے غیر مسلموں کی عبادت گاہ تھی جسے دعوت اسلامی نے خرید کر مسجد میں
تبدیل کردیا۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا کی صورت میں ہونے
والے لاک ڈاؤن کے بعد یوکے میں مساجد کھل چکی ہیں اور Social Distanceکے ساتھ جمعہ کی نماز کی اجازت ہے، اسی حکومتی پالیسی کوFollowکرتے
ہوئے یہ سب اہتمام کیا گیا۔

دعوت اسلامی
کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کو یوکے برمنگھم ریجن
کے علاقے پیٹربورو (Peterborough) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع
پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے رشتہ داروں اور جاننے
والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا نیز امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے محرم الحرام کے مدنی مذاکرے
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 20 اگست 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے بولٹن(Bolton)میں آن لائن مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کی اہمیت
پر بیان کیااور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم الحرام کے مدنی مذاکرے دیکھنے
اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 اگست 2020ءکو یوکے لندن کے شہر ہونسلوو(Hounslow) میں ماہانہ ڈویژن
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی
حلقے میں شرعی مسائل سکھانے کا سلسلہ ہوا۔ نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے
مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی گئی۔

دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 92
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن نے ”عبادت کے لئے وقت کیسے نکالیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنےاور ہر ماہ ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی
کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے
برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری،ساؤتھ برمنگھم، نارتھ برمنگھم، ایسٹ
برمنگھم، ٹیل فورڈ (Coventry, South Birmingham,
North Birmingham, East Birmingham, Telford) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش238 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خیر خواہی کی تعریف بیان کرتےہوئے خیر خواہی کے فضائل بتائے نیز اپنے رشتہ داروں
اور جاننے والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا ذہن بھی دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 20اگست 2020ء کویوکے کے علاقے بری (Bury )میں بذریعہ
اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق معلومات فراہم کیں نیزاسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ
دینے اور اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 20 اگست 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے چیتھم ہِل (Cheetham Hill) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کی اہمیت بیان کی اور انہیں پابندی
سے براہِ راست ہونے والا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔