شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں نومبر 2021ء کے پہلے پیر شریف کو ناروے (Norway) کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جن میں 27 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور13 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 3 اسلامی بہنوں نے ایّامِ قفلِ مدینہ بھی منائے۔