دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر نیو یارک  میں چار مقامات فیضان مدینہ، فوسٹر ایوینیو، نیو جرسی، برائٹن بیچ ایوینیو(Faizan Medina, Foster Avenue, New Jersey, Brighton Beach Avenue) کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جن میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال بتائیں۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 123اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔