دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں تین دن کے اجتماعاتِ ذکر شہادت منعقد ہوئے جن میں پہلے دن 30 ، دوسرے دن 40 اور تیسرے دن 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماع ذکر شہادت میں ملک نگران اسلامی بہن نےامام حسین رضی اللہ عنہ کی عبادت ، اہل بیت کی قربانیوں کے واقعات اور اپنا وقت، جان و مال دین کے لئے قربان کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی اور روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔