اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام 03 ستمبر2020ء کو  یوکے کے شہر الفورڈ(Ilford) میں مدنی انعامات اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔