عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا
مدنی پیغام دنیا کے کئی ممالک میں پہنچ
چکا ہے اور الحمدللہ یہ سلسلہ روز بروز بڑھتاہی چلا جارہا ہے۔ نیکی کی دعوت کے
ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کئی شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دین کی خدمت کرنے میں
مصروف ہے۔ دعوت اسلامی کا ایک شعبہ خدام
المساجد و المدارس بھی ہے جس کے تحت ہزارہا مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں اور مزید یہ
سلسلہ جاری و ساری ہے۔
اسی
سلسلے کو قائم رکھتے ہوئے افریقی ملک موزمبیق کے سٹی مانگا میں بہار شریعت مسجد کی
تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ نگران بئیرا زون ودیگر ذمہ داران نے زیر تعمیر مسجد کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کا موں
کا جائزہ لیتے ہوئےانکی حوصلہ افزائی کی اور مزید تعمیرات کےحوالے سے رہنمائی کی۔
واضح
رہے کہ یہ وہ مسجد ہے جس کا سنگ بنیاد جانشین امیر اہلسنت مولاناحاجی عبید رضا
عطاری مدنی نے سفر افریقہ کے دوران رکھا تھا۔
زیر تعمیر مسجد بہارشریعت کے اطراف میں ذمہ
داران کی کاوشوں سے مختلف مواقع پر نیکی کی دعوت کی بدولت اب تک کم وبیش 132 غیر مسلم اسلام قبول کرچکے
ہیں۔ نگران بئیرا زون نےان نو مسلم اسلامی بھائیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں
اسلامی معلومات حاصل کرنےاورنمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔