ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار200،
لندن ریجن سے 1ہزار814، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار286، برمنگھم یجن سے 4ہزار53، آئرلینڈ
سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے305اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا12ہزار731اسلامی بہنوں نے رسالہ ” غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے
یا سننے کی سعادت حاصل کی۔