
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا
آغاز فرمایااسی سلسلے میں ماہ محرم الحرام1442ھ کی پہلی پیر شریف کو یوکے کے ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم ، اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ اور آئر لینڈ
میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 534 اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور 240 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام یوکے
برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) میں ” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں31اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا ترجمہ اور تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
یوکے برمنگھم ریجن کے ویلز برسٹل میں” تفسیر
سورۂ رحمٰن کورس“ کا اِختتام

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم
ریجن کے ویلز برسٹل (Wales Bristol) میں” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا
اِختتام ہوا جس میں 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند کیاہے اور اس
طرح کے مزید کورسز کی درخواست کی ہے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
کےشہر کونٹری ( Coventry) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں
معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی
انعامات بننے کا ذہن دیا۔
یوکے کے
علاقوں بریڈفورڈ، لیڈزاور ہالی فیکس میں تین دن کے ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے کے علاقوں بریڈفورڈ،
لیڈزاور ہالی فیکس ( Bradford ,Leeds,
Halifax )میں
تین دن کے ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
برمنگھم ویسٹ مڈلینڈزمیں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم ویسٹ
مڈلینڈز(West Midlands)میں بذریعہ اسکائپ
کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 26بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و
کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت مدنی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں
مختلف مقامات کوونٹری،ساؤتھ برمنگھم، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، ٹیل فورڈ (Coventry, South, North Birmingham, Telford, East
Birmingham) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 390 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر
بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو خیر خواہی کی تعریف بیان
کرتےہوئے خیر خواہی کے فضائل بتائے نیز اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے ساتھ خیر
خواہی کرنے کا ذہن بھی دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام یوکے
کے شہر لنکشائر (Lancashire)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
26اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت
کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ
دیکر اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ
لینے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر چند اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین
یونین ریجن کے ملک ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن (Copenhagen) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسپین کی رکن کابینہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے مدنی انعامات
کے مطابق اپنے شب و روز گزانے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے شہر طورطوسہ (Tortosa)اور لوگرونو(Logroño) میں دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے ”بیماری کی فضیلت“ پر سنتوں بھرے بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو بیماریوں، پریشانیوں
پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔ مختلف روحانی
علاج بھی بتائے گئے اور یَاسَلَامُ کا ورد بھی
کروایا گیا۔
شب و روز ذمہ داراسلامی بہن کا یوکے کی ریجن اور زون سطح شب و روز ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام21 اگست 2020 ءکو شب و روز ذمہ داراسلامی بہن (رکن مجلس بیرون ملک) نے یوکے
کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ریجن
اور زون سطح کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے روزانہ کارکردگی فارم فل کرنے اور شب وروز کی خبریں پڑھنے اور دوسری
اسلامی بہنوں کو شب و روز کا تعارُف پیش کرنے نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ
کرنے کی ترغیب دلائی اور یوکے کی جامعۃالمدینہ للبنات میں ماہنامہ فیضان مدینہ کا
بھی تعارف پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن عرب شریف میں 23 اگست 2020 ء کو ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں حجازی زون
کی ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے آٹھ مدنی کاموں میں بھر
پور ترغیب دلائی مزید مدنی کاموں کی تحریک میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور رسالہ تعداد میں
اضافہ اور اس اضافہ کے لئے کوششیں تیز کرنے کی عرض کی گئی اور ایک ون ڈے سیشن میں اضافے کا ہدف بھی دیا گیا۔