22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف
خداو عشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں
عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام09 ستمبر2020ء کو یوکے کے شہرآئلسبری(Aylesbury) میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 26اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان
کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔