دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسپین  کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) کےدو علاقوں سانتاکولوما( Santa Coloma)اور لاسالوت(La Salut) میں بذریعہ اسکائپ تین روزہ اجتماع ِذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جن میں متعدد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی عبادت اور واقعۂ کربلا کے موضوع پر بیانات کئے نیز اسلامی بہنو ں کو 10 محرم الحرم میں کئے جانے والے نیک اعمال بھی بتائے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام 1442 ھ میں اسلامی بہنوں میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اُجاگر کرنے اور شہادت اما م حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکے لندن کے علاقوں ہیکنی ، چنگ فورڈ ، ایلفورڈ ، ایسٹ ہام، ٹوٹنگ، سڈبری(Hackney, Chingford, Ilford, East Ham, Tooting, Sudbury)کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جس میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات کئے نیز شرکاء اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال بتائے گئے اور شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے نفلی روزے کی ترغیب دلائی گئی۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 140اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام یوکے سینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں ”کفن دفن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا نیز اسلامی بہنوں کو یہ ذہن دیا کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانچسٹر ریجن اولڈھم ( Oldham) ڈویژن میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کی اہمیت بیان کی نیز انہیں پابندی سے براہ راست ہونے والا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ہند ممبئی ریجن ، رائے پور زون کے شعبہ تعلیم کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار سمیت تین کابینہ کی شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید آئندہ کے اہداف دئیے اور لاک ڈاؤن میں شعبے سے متعلق کاموں میں درپیش مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ہند ممبئی ریجن پونے زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یارود اور برسی کی کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے محاسبہ اوررسالہ کارکردگی میں اضافہ کے نکات پر کلام کیا اور شیڈول جمع کرنے کی مضبوط ترغیب دلائی نیز اس کارکردگی کو پورے طریقہ سے مکمل کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند ممبئی زون  کی کابینہ محمد علی روڈمیں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ممبئی زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

ممبئی زون نگران اسلامی بہن نےامت کی خیر خواہی کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خیر خواہی کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے  20 اگست 2020ء کو نیپال کے شہرنیپال گنج اور پوکھرہ میں مدنی انعامات اجتماعات ہوئے جن میں تقریبا 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہند دہلی ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مقصد حیات بتاتے ہوئے زندگی کو مختصر جاننے اور خوب نیکیاں کرکے گزارنے کی ترغیب دلائی جبکہ مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں مبلغین دعوت اسلامی  نے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت افریقی ملک ملاوی کے شہر ملانجی پہنچے جہاں انہوں نے سنتِ رسول ﷺ اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت پر عمل کرتے ہوئے حسن اخلاق کے ساتھ مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ مبلغ ِدعوت اسلامی نے دامنِ اسلام سے وابستہ ہونے کے لئے ان پر انفرادی کوشش کی اور سامعین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔ حسنِ اخلاق کےساتھ دیئے گئے جوابات سے متاثر ہوکر سامعین میں سے 30 افراد نے اسلام کی دعوت کو قبول کیا اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

اس حوالے سے مبلغ دعوت اسلامی محمد عثمان عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ ایک بہت ہی بلند چوٹی ملانجی ماونٹن کےنام سے ملاوی میں موجود ہے۔اس مقام پر اسلامی بھائیوں کا سفر ہوا اور مقامی لوگوں میں نیکی کی دعوت پیش کی جس سےمتاثر ہوکر 30 افراد نے اسلام قبول کرلیا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے مزید کہا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اُس مقام پر نیو مسلم کورس کروایا جائیگا جبکہ اس شہر میں مسجد و مدرسہ کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کی مجلس بیرون ملک کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپ، افریقہ اور امریکہ سمیت دنیابھر کے ریجن نگران اور اراکین مجلس نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد بلال عطاری نے راولپنڈی سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔مدنی مشورے میں انٹر نیشنل لینگویج ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے، ائمہ کرام کی تربیتی نشست کروانے ، نئے مقامات پر مدنی کاموں کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ جامعات، مدارس اور دارالمدینہ قائم کرنے کے متعلق کلام ہوا جبکہ  2026 تک کے اہداف طے کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  ماہ ذوا لحجۃ الحرام1441ھ کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 87اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور43اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف نوری کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔