دعوتِ اسلامی
کی مجلس قافلہ کے تحت 2
اکتوبر2019ء کو شہر کراچی میں واقع نیوکلاتھ
مارکیٹ کی مسجد میں علاقائی دورہ ہوا جس میں ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا ۔ بعد نماز مغرب سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا
جس میں ریجن ذمّہ دار نے ”ذکراللہ کی فضیلت“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ شرکا کی تربیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی زبان
فضول گوئی کے لئے نہیں بلکہ اللہ پاک کے ذکر کے لئے، درود و سلام پڑھنے، نیکی
کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کے لئے استعمال کرنی چاہئے۔
واضح رہے کہ 18،19،20 اکتوبر2019ء کو تین دن
جبکہ 3نومبر2019ء کو ایک ماہ اور 12 دن کے
قافلے روانہ ہونگے ۔ ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو ان قافلوں میں سفرکرنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ،محمد ساجد عطاری،مجلس مدنی قافلہ کراچی ریجن)
دعوت
اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت کورنگی نمبر 4میں واقع جامع مسجدرضا میں اجلاس ہو جس میں ذیلی حلقہ، حلقہ ،علاقہ ،ڈویژن ، کابینہ سطح کےقافلہ ذمّہ
داران نے شرکت کی ۔ریجن ذمّہ دارنے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے” اسلام صفائی پسند دین ہے“کے حوالے اہم نکات دیئے۔(محمد ساجد عطاری، ذمّہ دارمجلس مدنی قافلہ)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس قافلہ کے ذمّہ دارن نے کورنگی ساڑے پانچ نمبرکراچی میں علاقائی دورہ کیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی
اور مصیبت کی فضیلت بیان کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 27ستمبر 2019ء کو جامع
مسجد مدینہ ماڈل کالونی کراچی میں ایک اسلامی بھائی کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں
علاقائی دورہ ہوا جس میں مجلس ازدیاحب اور مجلس قافلہ کے ذمّہ داران نے علاقے کے
اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔ (رپورٹ:محمد
ساجد عطاری، ریجن ذمّہ دار مجلس قافلہ)
23 ستمبر2019ءبروز پیر داتا دربار لاہورمیں
دارالسنّہ کے ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان بھر کے دارلسنّہ کےذمّہ
داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری قافلہ نے بذریعۂ زوم ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دارالسنّہ پر 12مدنی کاموں کو مدنی مرکز
کے طے شدہ طریقوں کے مطابق کرنے، طے شدہ فکس
سمت پرقافلے میں سفر کراونے اور سامانِ
قافلہ کے ساتھ سفر کروانے کے متعلق نکات دئیے ۔علاوہ ازیں نگرانِ مجلسِ قافلہ نے
بھی ذمّہ دارن کی تربیت کی اور نکات پیش
کئے۔(رپورٹ،محمد
طاہر عطاری ،دفتر ذمّہ دار قافلہ مکتب فیصل آباد)
دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے
تحت 24 ستمبر2019ء کو پاکپتن زون میں کابینہ ذمّہ داران کا اجلاس ہو جس میں جس میں
نگرانِ مجلس قافلہ نے ذمّہ داران کی تربیت
کرتے ہوئے قافلوں کے ذریعے اپنی ڈویژن اور کابینہ کو مضبوط کرنے اور طے شدہ سِمت پر سفر کرنے کےمتعلق نکات دئیے۔علاوہ
ازیں نگرانِ مجلس نےذمہ داران کے ہمراہ
مدنی دورہ بھی کیا اور مقامی لوگو ں نیکی
کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ،محمد طاہر عطاری ،دفتر ذمّہ دار قافلہ مکتب فیصل آباد)
نگرانِ مجلس قافلہ نے جامعۃ المدینہ کا طلبۂ کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان
24 ستمبر2019ء بروز منگل پاکپتن زون میں مجلس قافلہ کے نگرانِ مجلس نے جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کے درمیان سنّتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے
ہوئے قافلوں میں سفر کرنے اور مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق نکات
دئیے۔(رپورٹ،محمد
طاہر عطاری ،دفتر ذمّہ دار قافلہ مکتب فیصل آباد)
نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام حسین اور شہیدانِ کربلا رضی اللہ عنہم کےایصالِ
ثواب کے لئے سینکڑوں عاشقانِ رسول نے قافلے میں سفر کیا۔ماہِ محرم الحرام اسلامی
سال کا پہلا مہینہ ہے جو ہمیں دینِ اسلامی کی خاطر قربانی پیش
کرنے کا درس دیتا ہے۔ہمارے اسلاف اور حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے پاکیزہ
گھرانوں نے اسلام کی سر بلندی کے لئے
کربلاکی سر زمین پر جانوں کے نذرانے پیش
کئے اسی قربانی کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا
بھر میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے
اپنے وقت اور مال کی قربانی دیتے ہوئے قافلے میں سفر کیا۔
تفصیلات کے
مطابق دعوت اسلامی کے تحت 10،9،8محرم الحرام 1441ھ کو سفر کرنے والے قافلوں میں ملک بھی کی مختلف زونز (کراچی ساؤتھ سینٹرل سے 22982، کراچی ایسٹ ملیر کورنگی سے
17825، گڈاپ سے 401،گوادر سے 713، ڈیرہ الہ یار سے 614، حید رآباد سے 5666، میر پور خاص سے 1433،نواب
شاہ سے 3733، سکھر سے 1785،رحیم یار خان سے 3809، بہاول پور سے 3020، ملتان سے 3387،ڈی
جی خان سے 962، فیصل آباد سے 4492، پاکپتن
سے 3302، سرگودھا سے 2331،لیہ سے 1861،لاہور سے 8779، گوجرانوالہ سے 4039، ڈیرہ اِسماعیل خان سے 2366، پشاور ہزارہ سے 541، گلگت بلتستان سے 65، سیالکوٹ سے 3171، پنڈی اور اسلام آباد سے 2459، کشمیر سے1328) یعنی پاکستان بھر سے ٹوٹل101064 اسلامی بھائیوں نے شہیدان و اسیرانِ کربلا رضی
اللہ عنہم کےایصالِ ثواب کے سلسلے قافلے میں سفر کیا، اپنی اپنی مساجد پہنچ کر شیڈول
کے مطابق مدنی حلقے لگائے ،اہلِ علاقہ کو
نیکی کی دعوت دی ، نمازوں کے بعد مدنی درس کا سلسلہ ہوا جبکہ شرکائے قافلہ کو نماز، وضو ، غسل وغیرہ کا طریقہ سے اسلامی کی
بنیادی باتیں بھی بیان کی گئیں۔
مجلس قافلہ کےتحت ڈیفنس چرڈ میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا
جس میں ذمّہ داران اور کثیر تعداد میں
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ ریجن قافلہ کے ذمّہ
دار اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قافلو ں
میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد
شہبازعطاری، مجلس مدنی قافلہ عطاری ریجن)
دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت ڈویژن جوڑے پل میں
اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران،
ڈویژن مشاورت ،علاقائی نگران ،علاقائی
مشاورت، حلقہ نگران، حلقہ مشاورت،ذمّہ داران نے شرکت کی ۔نگرانِ کابینہ نےکارکردگی
کا جائزہ لیا اور اتوار کو ہونے
والے قافلہ اجتماع کی تیاری کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد شہبازعطاری، مجلس مدنی
قافلہ عطاری ریجن)
دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت پیرا گون میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ
دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران،ڈویژن ،علاقہ اور حلقہ سطح کے قافلہ ذمّہ
داران ،میاں میر کے رکنِ کابینہ کے علاوہ دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور امیر اہلِ
سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے جوابات سے فیض یاب ہوئے۔(رپورٹ:محمد شہبازعطاری، مجلس
مدنی قافلہ عطاری ریجن)
دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 18
ستمبر2019ء کو ڈویژن فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کی فاروقیہ
مسجد ڈگی محلہ کے اطراف میں ریجن قافلہ
ذمہ دار نے نگران کابینہ، زن ذمہ دار مجلس رابطہ اور ڈویژن
نگران فورٹ عباس کے ہمراہ علاقائی دورہ
کیا اور وہاں کے مقامی لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نماز کی دعوت دی اور مسجد بھرو تحریک کا حصہ
بننے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد رمضان عطاری ،مجلس قافلہ رضوی ریجن)