عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول  وقتاً فوقتاً ملک وبیرون ملک راہ خدا میں سنّتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کرتے رہتے ہیں۔ پچھلے دنوں رضوی زون ٹھٹھہ سے ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں عاشقان رسول نے سفر اختیار کیا تھا جن کی واپسی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہوئی۔ مدنی قافلے کے مسافرعاشقانِ رسول کی رکن شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نے مدنی تر بیت کی اور اسی طرح مدنی قافلوں میں سفر کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت باب الاسلام سندھ کے شہرزم زم نگر حیدرآباد میں انڈونیشیا کے عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ پہنچا۔یہاں پر انِ عاشقان رسول نے مدنی قافلے کے جدول کے مطابق دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لیا۔ مدنی مرکزفیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں اجتماع ذکرونعت کا انعقاد کیاگیا جس میں مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول ، اہل ِعلاقہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اراکینِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ اور سید محمد لقمان عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔


امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سنّتوں کو پھیلانے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول مدنی قافلوں میں سفر کررہے ہیں۔ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینۃ الاولیاء ملتان شریف کے دارالسنّہ میں ایک ایک ماہ کےمدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت کی اور مدنی قافلے میں جدول کے مطابق عمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیےجس کے بعد عاشقانِ رسول ملک کے مختلف شہروں میں ایک ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر پر روانہ ہوئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  یونان کے شہر تھیوا، واہیہ اور دیگر علاقوں کے عاشقانِ رسول نے امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی۔ ان عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے کےجدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی،مختلف مدنی حلقے لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کی مدنی تربیت کی نیز نماز کے فرائض، نماز کے واجبات، وضو،غسل کا طریقہ، کپڑے پاک کرنے کا طریقہ، دعائیں اور سنتیں سکھائی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت اٹلی کے شہر روم کے عاشقانِ رسول نے اٹلی ہی کے شہر چیویتانووا میں واقع مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی۔ ان عاشقان رسول نےمدنی قافلے کے جدول کے مطابق جدول کے مطابق سنّتوں کی دھومیں مچائیں۔ مدنی حلقے بھی لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کی مدنی تربیت کی اور ان اسلامی بھائیوں کو نماز کا عملی طریقہ اور دیگر سنتیں بھی سکھائی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت بغدادی کابینہ یوگینڈا میں عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفرکی سعادت حاصل کی۔اس مدنی قافلے میں بغدادی کابینہ کے نگران بھی عاشقانِ رسول کی ہمراہ تھے۔مدنی قافلے کے جدول کے دوران مدنی دورے میں عاشقانِ رسول کی انفرادی کوششوں کی برکت سے دو غیر مسلموں نے نگرانِ کابینہ کے ہاتھوں اسلام قبول کیا،جن میں ایک کا اسلامی نام عبدالرشیداور دوسرے کا عبداللہ رکھا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت شخصیات اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ نگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران کے ہمراہ نکیال کشمیر کی جانب سفر کیا۔ اس مدنی قافلہ میں تقریباً 34 شخصیات اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔ اسی طرح مجلسِ رابطہ برائے تاجران کے تحت 10 دن کیلئے شخصیات کا مدنی قافلہ ریجنل ذمّہ دار کی معیت میں کشمیر سفر کیا۔ اس مدنی قافلے میں 10 شخصیات اسلامی بھائی بھی شامل تھے ۔مدنی قافلے کے جدول کے مطابق مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے مدنی قافلے کی تربیت کی اور سنتیں سیکھنے سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں عاشقانِ رسول تین تین دن کےلئے مدنی قافلے میں سفر کرتے ہیں اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔اسی سلسلے میں یونان کے جزیرے کریتی کے شہر تباکی میں بھی دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیا۔مدنی قافلے کے جدول کے مطابق ان عاشقانِ رسول نے مدنی کاموں میں شرکت کی، مدنی حلقے لگائے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اورشرکائے مدنی قافلے کی مدنی تربیت کی نیز وضو،غسل، نماز اور دیگر سنتیں سیکھنے سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ہالینڈکے شہر ڈین ہاگ کے اسلامی بھائیوں نے روٹرڈیم میں واقع جامع مسجدغوثیہ میں مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی۔ مدنی قافلے کے جدول کے مطابق ان عاشقانِ رسول نے مدنی کاموں میں شرکت کی،مدنی حلقے لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکاکی تربیت کی۔اس مدنی قافلے میں مراکش کے اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت مرکز الاولیاء لاہور میں 21 مئی 2019ء کو ایس پی ماڈل ٹاؤن کے آفس، ڈی ایس پی مناواں سرکل آفس،ایس ایچ او بشیر حمید(زمان ٹاؤن) کے گھر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودھا ڈویژن حافظ عبدالمنان احمد بیگ کے گھر میں افطار اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں ڈی ایس پی ایس ایچ او مناواں، ایس ایچ او باٹا پور اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ شخصیات سے ملاقات:مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے کئی شخصیات و عہدیداران سے ملاقاتیں کیں، چند کے نام یہ ہیں:ایس پی صدر ڈویژن مرکز الاولیاء لاہور ٭پی ایس او ٹو ایس پی صدر٭ایس ایچ او گرین ٹاؤن ٭پولیس اسٹیشن نواب ٹاؤن میں پولیس افسران ٭سندھ سیکریٹریٹ میں ٭ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ٭ منسٹر پرویز کہوکہر و دیگر ٭اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا ڈویژن ٭ملک محمد شعیب نسوآنہ ٭آر ٹی سیکرٹری سرگودھا فاروق حیدر عزیز ٭اونر قرطبہ ٹاؤن چوہدری منور احمد گوندل ٭سیاسی شخصیت سید بلال احمد شاہ ٭گوجر خان صرافہ بازار کے مشہور تاجر اور مشہور سیاسی شخصیت چیرمین میونسپل کمیٹی گوجر خان شاہد صراف٭سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض٭ سابق ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ٭سیاسی و سماجی شخصیت طیب قریشی ٭ہارون احمد ٹی ایم اے ٭ صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ خان مری و دیگر اعلیٰ افسران و شخصیات کی شرکت ہوئی۔