دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت6 اگست2019ء چشتیاں شریف پنجاب کی صرافہ مارکیٹ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران سمیت تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس قافلہ نے شرکا کو نیکی کی دعوت  پیش کرتے ہوئے راہِ خدا میں قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور نکات دئیے۔

اسی طرح مجلس قافلہ کے تحت6 اگست2019ء چشتیاں شریف پنجاب کے مرکزی جامعۃ المدینہ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں طلبۂ کرام ،اساتذۂ کرام اور ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس قافلہ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے علاقائی دورہ اور قافلوں کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت ذمّہ داران ،نگرانِ زون اور دیگر عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری کے ہمراہ جھنگ کی جانب قافلے میں سفر اختیار کیا ۔ شرکا نے شیڈول کے مطابق مدنی حلقے لگائے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے،علاوہ ازیں قافلے کے عاشقانِ رسول نے جھنگ کی مختلف مساجد میں مدنی حلقے لگائے۔ رکن ِ شوریٰ نے شرکا کو 9،8اور 10محرّم الحرام 1441ھ کو بھرپور انداز میں نواسۂ رسول حضرت سیّدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں عاشقان ِرسول کو قافلوں میں سفر کروانے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت6 اگست2019ء چشتیاں شریف پنجاب کی صرافہ مارکیٹ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران سمیت تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس قافلہ نے شرکا کو نیکی کی دعوت  پیش کرتے ہوئے راہِ خدا میں قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور نکات دئیے۔

اسی طرح مجلس قافلہ کے تحت6 اگست2019ء چشتیاں شریف پنجاب کے مرکزی جامعۃ المدینہ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں طلبۂ کرام ،اساتذۂ کرام اور ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس قافلہ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے علاقائی دورہ اور قافلوں کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان ِرسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں  نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا اہم ذریعہ قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفرہے۔ قافلوں میں سفر کرنے والے اسلامی بھائی سنّتوں کی دھومیں مچاتے ہیں اور نیکی کی دعوت کو عام کرتے ہیں۔ اس میں ایک مسجد سے دوسری مسجد، ایک علاقے سے دوسرے علاقے، ایک شہر سے دوسرے شہر، ایک صوبے سے دوسرے صوبے اور یہاں تک کہ ایک ملک سے دوسرے ملک تک یہ عاشقانِ رسول شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر عمل کرتے ہوئے قافلوں میں سفر کرتےہیں۔اسی سلسلے میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مجلس قافلہ کے ذمّہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر فیصل آباد سے جھنگ قافلوں میں سفر کرنے اور کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی۔

یاد رہے کہ جو خوش نصیب اسلامی بھائی قافلوں میں سفر کرتے ہیں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ انہیں دعاؤں سےبھی نوازتے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ و مجلس دارالسنّہکے تحت قافلے کے جدول کے مطابق کشمیر زون کے ڈویژن سماہنی میں عاشقانِ رسول قافلے کے مسافر ہیں اور اس قافلے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی شریک ہیں۔ رکنِ شوریٰ قافلے کے جدول کے مطابق شرکا کی تربیت فرمارہےہیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں12ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اراکینِ شوریٰ حا جی محمدمنصور عطاری اورحاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرابیان کیااور شرکاکی تر بیت کی نیز اراکینِ شوریٰ نےاسلامی بھائیوں کو 12مدنی کا م کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت حیدر آباد میں علاقہ دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ذمّہ داران نے نگران مجلس کے ہمراہ علاقہ مکیں میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیااورعلمِ دین کے حصول کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت پنجاب کے شہر رائے ونڈ کے تاجراسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں مانسہرہ KPK کی جانب سفر کیا۔مدنی قافلے کے جدول کے مطابق ان اسلامی بھائیوں کو نماز کا طریقہ، نماز کے فرائض اور سنّتیں و آداب سکھائیں گئی۔

اسی طرح مجلس خصوصی اِسلامی بھائی کے تحت گوجرانوالہ میں اسلامی بھائیوں نےمدنی قافلےمیں سفرکیا اورمختلف مدنی کاموں میں شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نماز کا طریقہ ، وضوکا طریقہ ، غسل کا طریقہ اور دیگر سنتیں اور آداب بیان کئے۔

اسی طرح مجلسِ تاجران کےتحت لاہورکےتاجراسلامی بھائیوں نے گلگت استور کی طرف مدنی قافلے میں سفر کیا۔ اسلامی بھائیوں نےدورانِ سفر درسِ فیضانِ سنّت دیااور سفر کے دوران باجماعت نمازوں کااہتمام بھی کیاگیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ و مجلس دارالسنّہ کے تحت   کراچی ،لاہور، حیدرآباد ،ملتان ، فیصل آباد،گجرات سے کثیر اسلامی بھائیوں نے تین دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں سے حصہ پانے کے لئے سفر اختیار کیا ۔مجلس دارالسنّہ کے ذمّہ داران نے روانگی سے قبل مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 19جولائی 2019ءکو مختلف مدنی مراکزفیضانِ مدینہ(کراچی ،حیدرآباد ،فیصل آباد)سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کےلئے مدنی قافلے میں سفرکیا۔

اسی طرح مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کو مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وضو اور نماز کا درست عملی طریقہ سکھایا ۔

واضح رہے کہ مدنی قافلوں میں سفرکرنے والے عاشقان رسول کو نہ صرف نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ مبلغ دعوتِ اسلامی شرکائےمدنی قافلے کی اصلاح کے ساتھ ساتھ وضو ،غسل ،نماز کےشرائط و فرائض اور دیگر احکام شرعیہ سیکھانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ ودار السنّہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں16 جولائی2019ء کو  ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ نے ذمّہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلوں کےنظام کو بہتر سے بہتر کرنے اور مدنی قافلوں کی سِمتوں پر سفر کرنے، کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے ذمّہ داران کو دارالسنّہ پر مدنی قافلوں کی روانگی سے پہلےمسافر عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت اور واپسی دارالسنّہ پر مدنی قافلوں کی حاضری و کارکردگی دینے کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت پنجاب کے شہر پاک پتن شریف،بہاولپور،لاہور،سرگودھا،واہ کینٹ، خانیوال، میلسی اور سندھ کے شہرحیدرآباد میں خصوصی اسلامی بھائیوں نے 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت پائی۔ ان عاشقان ِرسول نے  مدنی قافلے کے جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی اور مدنی حلقے بھی لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور دیگر ذمّہ داران نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور عاشقان رسول کی مدنی تربیت کی جبکہ ان بیانات کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی۔