10جنوری2020ء بروز  جمعۃالمبارکD.S.P خوشاب نے خوشاب جوہر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیاجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران،ملک شعیب(D.P.O خوشاب)، ملک شیر احمد ٹوانہ(D.S.P خوشاب )، ملک نذر ڑوانہ(بریگیڈیئر)،S.H.O تھانی جوہر آباد اور S.H.O خوشاب سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نےدرودِ پاک کے موضوع پر سنتوں بھرا بیا ن فرمایا نیز نمازوں کی پابندی کرنے، سچ بولنے اور ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کا احساس کرنےسے متعلق بھی مدنی پھول دیئے اختتام پر رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نےشرکا سے ملاقاتیں کیں اور مختلف کتب و رسائل کے تحفے بھی عطا فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت10جنوری2020ء بروز  جمعۃالمبارک شاہ پور سٹی میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے مسجد درس کی اہمیت و افادیت سے متعلق بیان فرماتے ہوئے ذمہ داران کو روزانہ مسجد و چوک درس دینے، درود پاک بکثرت پڑھنےاور ذیادہ سے ذیادہ مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔


5 جنوری 2020ء بروز اتوار بحریہ ٹاؤن واہ کینٹ روالپنڈی میں نیو اسلامک سینٹرفیز4  کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر رکن ِشوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے ”عظمت قراٰن“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے مدنی چینل اور کڈز مدنی چینل کے مختلف پروگرامز کا تعارف کروایا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو احساس ِذمہ داری کرنے، مدنی کاموں کے لئےوقت دینےکا ذہن دیا اور شعبہ کی ترقی کے متعلق نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 3 جنوری2020 ء بروز جمعۃالمبارک جامع مسجد نور محلہ ڈپٹیانوالہ شاہ پور صدر میں سنتوں بھرےاجتماع  کا اہتمام کیا گیاجس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژن حلقہ نگران نے شرم و حیا کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے نیکیاں کرنے، گناہوں سے بچنے اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا نیز مسجددرس کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:محمد عامر عطاری، ڈویژن نگران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 3 جنوری2020 ء بروز جمعۃالمبارک  جامع مسجد کنزالایمان محلہ ڈپٹیانوالہ شاہ پور صدر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران نےتمام مسلمانوں کے ساتھ یکساں تعلقات رکھنے سے متعلق تربیت کی ، ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ مزید جذبے اور لگن کے ساتھ مدنی کام کرنے کا ذہن دیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مدنی کاموں سے متعلق مشاورت بھی کی۔ (رپورٹ:بلال رضا عطاری ، ڈویژن مدنی انعامات)


31 دسمبر2019 ء بروز منگل کو اسلام آباد ریجن کے نئے زون ( واہ کینٹ زون ) کا مدنی مشورہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ گرین سٹی واہ کینٹ میں ہوا جس میں پورے زون کے علاقہ مشاورت تا اراکین زون ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر جانشینِ و صاحبزادہ عطار مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں تشریف لا کر عاشقانِ رسول کو مدنی پھول عطا کئے اوراسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے درود پاک کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور ذمہ داران کو مدنی کاموں کے لئے وقت دینے، احساس ِذمہ داری کرنے اور شعبے کی ترقی کے لئےپلان مرتب کرنے کا ذہن دیا۔ رکنِ شوریٰ نے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کو شعبے کے مدنی کاموں کے اہداف دیئےاور نئے اراکینِ زون کے تقرر کااعلان بھی فرمایا۔ (رپورٹ:شفیع الرحمن، مجلس اثا ثہ جات اسلام آباد ریجن آفس واہ کینٹ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 28 دسمبر2019 ء بروز ہفتہ کو شاہ پور صدر سرگودھا ریجن فیصل آباد میں علاقائی نگران کے گھر پرمحفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بھائی نے”خوش قسمت کون“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو خوش قسمت لوگوں کی صفات اور ان کے معمولات سے متعلق آگاہی دیتے ہوئےان کی سیرت کے مطابق  زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(بلال عطاری، ڈویژن مدنی انعامات)


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 28 دسمبر2019 ء بروز ہفتہ جامع مسجد نورسرگودھا ریجن فیصل آباد میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژن مشاورت ذمہ دار نےموت کی یاد سے متعلق سنتوں بھرا بیان  کرتے ہوئےشرکائے اجتماع کو نیکیاں کرنے، گناہوں سے بچنے اورآخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔(بلال عطاری، ڈویژن مدنی انعامات)


27 دسمبر2019 ء بروز جمعۃالمبارک کو رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اپر چھتر مظفر آباد میں مدنی مشورہ فرمایا جس میں زون ذمہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نےدین اسلام کی سربلندی اور مشاورت کے فوائد کے موضوع پر بیان فرمایا اور ذمہ داران سے مدنی کاموں سے متعلق مشاورت کی نیز نئے ذمہ داریوں کے اعلانات کئے اور شعبہ جات کے ذمہ داران کو مدنی کاموں کے اہداف بھی دیئے۔(محمد شعیب رضا عطاری، معاون رکن شوریٰ)


27 دسمبر2019 ء بروز جمعۃالمبارک کو رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد میں مدنی مشورہ فرمایا جس میں زون ذمہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نےدین اسلام کی سربلندی کے موضوع پر بیان فرمایا اور ذمہ داران کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد سمیت تمام مدنی مراکز میں ہر وقت فیضانِ نماز کورس، مدنی تربیتی کورس اور 12 مدنی کام کورس جاری رکھنے سے متعلق ترغیب دلائی اور طریقہِ کار بھی ذکر فرمایا جبکہ نگران ِمجلس کورسز نے اسلام آباد ریجن میں جاری مختلف کورسز کی کارکردگی و معلومات پیش کیں۔(محمد شعیب رضا عطاری، معاون رکن شوریٰ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 25 دسمبر2019 ء بروز بدھ کو رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری، معاون رکنِ شوریٰ و دیگر اسلامی بھائیوں نے وادیِ نیلم مظفر آباد میں آرام فرما حضرت سیدناسخی سائیں سہیلی سرکار اورحضرت سیدنا شاہ عنایت ولی بادشاہ رحمۃ اللہ علیہما کے مزارِ پُرانوار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی ترقی، امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی درازیِ عمر اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔ (رپورٹ:محمد شعیب رضا عطاری، معاون رکن شوریٰ)


دعوت اسلامی کے تحت 19 دسمبر2019 ء بروز جمعرات جامع مسجد نور محلہ ڈپٹیانوالہ شاہ پور صدرفیصل آباد ریجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژن قافلہ ذمہ دارنے  استقامت کی فضیلت اور اس کے ثمرات سے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کو دین کی راہ میں استقامت کے ساتھ قائم رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:بلال عطاری،ڈویژن مدنی انعامات)