دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 10دسمبر2019ء کوشاہی بازار حیدر آباد میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر اجتماع غوثیہ کا اہتمام کیاگیا جس میں مختلف ذمّہ داران اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن نگرانِ مجلس قافلہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو13دسمبر2019ء کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی نیت کروائی۔(رپورٹ:محمد شان عطاری، ڈویژن مشاورت حیدرآباد)


مجلس مدنی قافلہ کے تحت 4 دسمبر 2019ء بروز بدھ کو پنجاب کے شہر چکوال کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  میں قافلہ اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ انہوں نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو 13 دسمبر بروز جمعۃالمبارک کو ایک ماہ کے لئے راہ ِ خدا میں سفر اختیار کرنے والے قافلوں کے ساتھ سفر کا ذہن دیا جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے سفرکرنے کی نیت کی۔

یاد رہے! دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2019ء بروز جمعہ کو پاکستان بھرکے مختلف اضلاع سے ایک ماہ کے قافلے راہِ خدا کا سفر اختیار کررہے ہیں۔ امیر اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی اس قافلے میں سفر کی خوب ترغیب دلائی ہے اور سفر کرنے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے نوازا ہے۔

”یا رب المصطفےٰ عَزَّوَجَلَّو ﷺ! جو اسلامی بھائی ایک مہینے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرے اور جو اسلامی بہن اپنے کسی محرم کو سفر کے لئے تیار کرلے اور انہیں سفر کروادیں، ان کو اس وقت تک موت نہ دینا جب تک اپنے گناہوں سے توبہ نہ کرلیں اور تیرے پیارے حبیب ﷺ کا جلوہ نہ دیکھ لیں“ ۔(رپورٹ: محمد شاکر المدنی،معاون رکن شوریٰ)


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ ان دنوں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر ہیں ۔دورانِ دورہ رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ہمراہ فیضانِ مدینہ کاہنہ نو کا دورہ کیا اور 13 دسمبر کو ہونے والے انٹرنیشنل قافلہ اجتماع کی تیاری کا جائزہ لیا۔(رپورٹ: محمد شاکر عطاری، مجلس مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی  قافلہ کے تحت 2دسمبر 2019ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ نے” فکر آخرت “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو 13دسمبر 2019ء کوایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے قافلے میں سفر کرنے کی نیت بھی کی۔(رپورٹ: محمد شاکر عطاری، مجلس مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی  قافلہ کے تحت 2دسمبر 2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرانوالہ میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ نے” راہ خدا میں سفر کی اہمیت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو 13دسمبر 2019ء کوایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے قافلے میں سفر کرنے کی نیت بھی کی۔(رپورٹ: محمد شاکر عطاری، مجلس مدنی قافلہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 13 دسمبر 2019 ءبروز جمعۃالمبارک کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہورمیں ”مدنی قافلہ اجتماع “منعقد کیا جائے گاجس میں نگران مرکزی مجلس شوریٰ حاجی محمد عمران عطاریمَدَّظِلُّہُ الْعَالِیسنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔اس اجتماع میں لاہور،فیصل آباد،اسلام آباداور ملتان ریجنز کے قافلہ ذمہ داران،وقف مبلغین،نگران ڈویژن مشاورت اورنگران علاقہ مشاورت شرکت کریں گےجبکہ سندھ،بلوچستان اور کشمیر کے قافلہ ذمہ داران اور امیر قافلہ اپنی اپنی کابیناؤں میں جمع ہوکربذریعہ انٹرنیٹ شریکِ اجتماع ہونگے۔ اس اجتماع کے بعد ہاتھوں ہاتھ ایک ماہ کے قافلے راہ خدا کا سفر اختیار کریں گے۔


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت کراچی کے علاقے گلزار ہجری کی جامع مسجد میمن  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گلزار ہجری کابینہ کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ نے نیکیوں کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی اور 24 نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے ذہن دیا نیز یونٹ کے اہداف طے کئے۔رکنِ شوریٰ نے 13دسمبر2019ء کو ایک ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے کلام بھی کیا۔ (رپورٹ: محمد شاکر عطاری مدنی، مجلس قافلہ)

دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی جامع مسجد عثمانِ غنی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گلستانِ جوہر کےذمہ داران  اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور مدنی کاموں کا تعارف پیش کیااور 24 نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد شاکر عطاری مدنی، مجلس قافلہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت18نومبر2019ء کو شاہ فیصل کالونی کراچی میں واقع جامع مسجد کلثوم میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں ڈرگ کالونی کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ نے  ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوششیں کرنے اور زیادہ سے زیادہ فنڈنگ کرنے کے اہداف طے کئے۔رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو 13 دسمبر2019ء کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے اوردیگر عاشقانِ رسول کو بھی سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شاکر عطاری مدنی،مجلس قافلہ)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ نے17نومبر2019ء بروز اتوار  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعۂ انٹرنیٹ یوکے، کے ایک زون کے اسلامی بھائیوں میں سنّتوں بھرا بیان فرمایاجس میں آپ نے راہ خدا عزوجل میں سفر کی ضرورت اور قافلہ تیار کرنے کا طریقے سے متعلق اہم امور پر نکات دئیے۔ مزید یہ کہ رکنِ شوریٰ نے 13 دسمبر 2019ءکو ہونے والے انٹرنیشنل قافلہ اجتماع میں بھر پور انداز میں شرکت کرنے اور 13 دسمبر2019ء کو ہاتھوں ہاتھ تین دن، 12 دن اور ایک ماہ کے قافلے سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شاکر عطاری مدنی،مجلس قافلہ)


مجلس قافلہ کے تحت بذریعۂ انٹر نیٹ ذمہ داران کا 17نومبر2019ء بروز اتوار مدنی مشورہ ہواجس میں رحیم یارخان زون، ملتان زون، بہاولپور زون اور  ڈیرہ غازی خان زون کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوری حاجی امین قافلہ نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے ان ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 24 نومبر2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے اور 13 دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل قافلہ اجتماع کی تیاری کے حوالے سے نکات دئیے۔

یاد رہے ! 13 دسمبر2019ء کو مجلسِ قافلہ کے تحت پاکستان بھر سے ایک ایک ماہ کے قافلے راہ خدا عزوجل میں سفر کریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ (رپورٹ،محمد شاکر عطاری مدنی،مجلس قافلہ)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں پچھلے دنوں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول کے لئے تین دن کا سنّتوں بھرے اجتماع منعقد کیا گیا جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ 17نومبر2019ء بروز اتوار رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ نے ”نماز کی اہمیت اور راہ خدا میں سفر کرنے کی فضیلت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو13 دسمبر 2019ءکو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر حاضرین نے کھڑے ہوکر اپنی نیت کا اظہار بھی کیا اور ذمہ داران کو اپنی نیتیں بھی لکھوائیں۔ (رپورٹ،محمد شاکر عطاری مدنی،مجلس قافلہ)