18 محرم الحرام, 1447 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی جامع مسجد عثمانِ غنی میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں گلستانِ جوہر کےذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی
محمد امین قافلہ عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور مدنی کاموں کا تعارف پیش
کیااور 24 نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کروانے
کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
محمد شاکر عطاری مدنی، مجلس قافلہ)