19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
حضرت سیدناسخی سائیں سہیلی سرکار اورحضرت سیدنا
شاہ عنایت ولی بادشاہ کے مزارِ پُرانوار پر حاضری
Sat, 28 Dec , 2019
4 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 25 دسمبر2019
ء بروز بدھ کو رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری، معاون رکنِ شوریٰ و دیگر
اسلامی بھائیوں نے وادیِ نیلم مظفر آباد میں آرام فرما حضرت سیدناسخی سائیں سہیلی
سرکار اورحضرت سیدنا شاہ عنایت ولی بادشاہ رحمۃ اللہ علیہما کے
مزارِ پُرانوار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے دعوتِ
اسلامی کی ترقی، امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی درازیِ عمر اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔ (رپورٹ:محمد شعیب رضا عطاری، معاون رکن شوریٰ)