18 رمضان المبارک, 1445 ہجری
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے
عاشقان رسول کے لئے تین دن کا سنّتوں بھرے اجتماع منعقد کیا گیا جس میں بلوچستان
سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
17نومبر2019ء بروز اتوار رکن شوریٰ حاجی
امین قافلہ نے ”نماز کی اہمیت اور راہ خدا میں سفر کرنے کی فضیلت“ کے موضوع پر
سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو13 دسمبر 2019ءکو ایک ماہ
کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس
موقع پر حاضرین نے کھڑے ہوکر اپنی نیت کا اظہار بھی کیا اور ذمہ داران کو اپنی نیتیں
بھی لکھوائیں۔ (رپورٹ،محمد شاکر عطاری مدنی،مجلس قافلہ)