دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 12 اکتوبر2019ء بروز ہفتہ کو مانسہرہ میں تاجراسلامی بھائیوں کے درمیان  مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجروں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگران مجلس قافلہ نے سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہرماہ تاریخ فکس کرکے قافلے میں سفر کرنے اور مارکیٹ سے دیگرتاجران اسلامی بھائیوں کو بھی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد عمران عطاری، مجلس قافلہ میاں میر کابینہ لاہور ریجن قافلہ دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت حیدرآباد تعلقہ ٹھل کی جامع مسجد میر پور برڑو میں مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقے کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران نے شرکا کو نیکی  کی دعوت دی اور نماز کی شرائط کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔(رپورٹ: محمد اویس عطاری، رکنِ زون مجلس قافلہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  قافلہ کے تحت ضلع شکار پور کے تحصیل گڑھی یاسین کے اطراف میں علاقائی دورہ ہوا جس میں رکنِ زون نے اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس  قافلہ کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرس کورس کے طلبہ نے شرکت کی ۔ریجن ذمّہ دار نے ” ایک استاد کو کیسا ہونا چاہیے“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیا ن کیااور دعوت اسلامی کے 12مدنی کاموں میں فعال ہونے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: محمد ساجد عطاری ،مجلس قافلہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 8 اکتوبر2019ء کو کراچی کی جامع مسجد مدینہ مجید کالونی لانڈھی بن قاسم کابینہ میں  قافلہ اجتماع ہوا جس میں ذیلی حلقہ، حلقہ ،علاقہ ،ڈویژن ، کابینہ اور زون قافلہ ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ ریجن مجلس قافلہ نے ”علم دین کی فضیلت“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 11،12،13 اکتوبر2019ء کوتین دن جبکہ 3نومبر 2019ء کو ایک ماہ اور 12 دن کے قافلوں میں سفرکی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ،محمد ساجد عطاری،مجلس مدنی قافلہ کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 8 اکتوبر2019ء کو لاہور زون میاں میر کابینہ میں قافلہ اجتماع ہوا جس  مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں اور عرس سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر 18،19،20 اکتوبر2019ء کو تین دن کے قافلے اور 25 اکتوبر2019ء کو ایک ماہ کے قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت جامع مسجد غوثیہ ملّاحسین جھنجھار گوٹھ گڈاپ کراچی کے اطراف میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس قافلہ کے ذیلی حلقہ، حلقہ ،علاقہ ،ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ذمّہ داران نے اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دی ا ور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ا ور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔(رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس قافلہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ  نے شرکا کی تربیت کی اور اپنےاپنے کابینہ اور زون میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہم نکات دیئے۔(محمد شاکر عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت رسول نگر منچر چٹھہ کے اطراف میں 12ماہ کے عاشقانِ رسول نے قافلے میں سفر کیا دورانِ قافلہ  مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ نے شرکا ئے قافلہ کو ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب سیکھائیں۔ علاوہ ازیں شرکائے قافلہ نے علاقائی دورہ کیا اور اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دی۔(محمد ذوالفقار عطاری، نگرانِ کابینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 6 اکتوبر2019ء  بروز اتوار لڈن کلاتھ مارکیٹ میں نور احمد عطاری (ڈویژن تاجران ذمہ دار) کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماع ِ پاک انعقاد کیا گیا جس میں مارکیٹ کے تاجر برادری نے شرکت کی۔ مجلس قافلہ کے ریجن ذمہ دار نے اصلاح اعمال کے متعلق سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔(رپورٹ، رمضان عطاری ،مجلس مدنی قافلہ رضوی ریجن)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کی مجلس قافلہ کے تحت شاہ پور ملتان روڈ کابینہ کے علاقہ چوہنگ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس قافلہ نے ”بدشگونی“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس پاک پر قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمد عمران عطاری، مجلس قافلہ میاں میر کابینہ لاہور ریجن قافلہ دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت  پچھلے دنوں میاں میر کابینہ کے علاقے مغلپورہ میں سنّتوں بھرا قافلہ اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمّہ داران نے شرکت کی۔ مجلس قافلہ کے ریجن ذمہ دار نے” راہ خدا میں سفر کے فضائل “پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں بعد اجتماع ڈویژن اور علاقائی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دار نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کروانے کے متعلق اہداف طے کئے۔(رپورٹ، محمد عمران عطاری، مجلس قافلہ میاں میر کابینہ لاہور ریجن قافلہ دفتر)