دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 12ہ ماہ کے قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کا تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور پنجاب میں جاری ہے۔4نومبر2019ء بروز پیر کو 12 ماہ والے عاشقان رسول نے اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھا اور  امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےحکمت بھر نکات سے فیض پایا۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہر 12 ماہ والوں کو 10،11،12 ربیع الاول شریف کو ایک ایک قافلہ سفر کروانے کا ہدف عطا فرمایا۔

یاد رہے اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور رکن شوری حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد شاکر عطاری مدنی، مجلس قافلہ)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجلس قافلہ نے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے ایک نظام بنایا ہے جس کے ذریعے ہزاروں اسلامی بھائی قافلے کے مسافر بنتےہیں جس کی بدولت غیر مسلموں کواسلام کی نعمت میسر آتی ہے، گناہ گاروں کی اصلاح ہوتی ہے ،مسجدیں آباد ہوتیں اور معاشرے میں نیک بننے اور بنانے کے نسخوں پر عمل شروع ہوجاتا ہے ۔ دعوت اسلامی کے تحت 12 ماہ، ایک ماہ، 12 دن اور تین تین دن کے قافلے راہ خدا میں سفر کرتے رہتے ہیں اس وقت بھی صرف پاکستان میں 500 سے زائد اسلامی بھائی 12 ماہ کے قافلے میں سفر پر ہیں۔

12 ماہ قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کا تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع مدنی مرکز فیضان مدینہ خانپور پنجاب میں جاری ہے ۔4نومبر2019ءکو اس سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی نیز قافلے میں سفر کرنے کا انداز کیسا ہو اس موضوع پر نکات دئیے۔ علاوہ ازیں قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں کے لئے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا حوصلہ افزائی والا پیغام بھی شرکا کو سنایا جس کے بعد شرکا نے مدنی مرکز کے دئیے ہوئے جدول کے مطابق قافلے میں سفر کرنے کا عزم بھی کیا۔ (رپورٹ: محمد شاکر عطاری مدنی، مجلس قافلہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ قافلہ کے تحت 3نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایسٹ ملیر کورنگی زون کے تمام نگران کابینہ کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری قافلہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور10،11،12ربیع الاول 1441ھ کو زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی نیز اپنی اپنی کابینہ میں 12 مدنی کاموں کی مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے !اس موقع پر رکنِ شوری سید لقمان عطاری نے بھی ذمہ داران کی تربیت کی اور نکات بیان کئے۔ (رپورٹ: محمد شاکر عطاری مدنی، مجلس قافلہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 3نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ ٔ انٹرنیٹ  ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس قافلہ پاکستان کے اراکین، ریجن اور دارالسنہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ سید ابراہیم عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری قافلہ نے بذریعۂ انٹر نیٹ شرکا کی  تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات فراہم  کئے۔ (رپورٹ: محمد شاکر عطاری مدنی، مجلس قافلہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ قافلہ کے تحت یکم نومبر2019ء کو کھرانہ موڑمیں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن  اورعلاقہ قافلہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس قافلہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر روز دو نام لکھنے،انفرادی کوشش کا کرنے کا طریقہ، ہر ایک کی قافلہ تاریخ فکس کرنا اورفالواپ کرنے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،عثمان عطاری، دارالسنہ سیالکوٹ زون)


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے ذمّہ داران نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری کے ہمراہ میمن گوٹھ میں مقامی تاجر حاجی جمیل سے ان کے رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: محمد شاکر عطاری مدنی، مجلس قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت میمن گوٹھ ملیر کابینہ کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی جائزہ لیتے ہوئےعاشقانِ رسول کو  8،9،10ربیع الاوّل 1441ھ کو قافلے میں سفر کروانے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمد شاکر عطاری مدنی، مجلس قافلہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت کراچی کے علاقے ملیر میں شاہنواز عطاری کی پھوپھی جان کے سوئم کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری قافلہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شاکر عطاری مدنی ،مجلس قافلہ)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں  پچھلے دنوں مجلس قافلہ کے تحت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری قافلہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت اور سافٹ وئیر میں کارکردگی انٹر کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔(رپورٹ،محمد طاہرنعیم عطاری،مجلس قافلہ لاہور پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں12ماہ کے ریجن ذمہ داران اور دارالسنہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری قافلہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے ، دسمبر2019ء میں ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے اور کروانے کے حوالے کے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ،محمد طاہرنعیم عطاری،مجلس قافلہ لاہور پاکستان)


پچھلے دنو  ں دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت ذمہ داران نے ریجن مجلس قافلہ ذمہ دار کے ہمراہ سانگھڑ کے ایک کالج میں اساتذہ و لیکچرار سےملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو نے کا ذہن دیا۔ ذمہ داران نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلوں میں سفر کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ، یوسف عطاری،ریجن قافلہ ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  قافلہ کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ سانگھڑ میں قائم یونیورسٹی میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار نے اساتذہ اور لیکچرار کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلے میں سفر کا ذہن دیا۔(رپورٹ، یوسف عطاری،ریجن قافلہ ذمہ دار)