12 ماہ قافلے میں سفر کرنے والے
اسلامی بھائیوں کا تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجلس قافلہ نے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام
کرنے کے لئے ایک نظام بنایا ہے جس کے ذریعے ہزاروں اسلامی بھائی قافلے کے مسافر
بنتےہیں جس کی بدولت غیر مسلموں کواسلام کی نعمت میسر آتی ہے، گناہ گاروں کی
اصلاح ہوتی ہے ،مسجدیں آباد ہوتیں اور معاشرے میں نیک بننے اور بنانے کے نسخوں پر
عمل شروع ہوجاتا ہے ۔ دعوت اسلامی کے تحت 12 ماہ، ایک ماہ، 12 دن اور تین تین دن کے قافلے راہ خدا میں سفر کرتے رہتے ہیں اس وقت بھی
صرف پاکستان میں 500 سے زائد اسلامی بھائی 12 ماہ کے قافلے میں سفر پر ہیں۔
12 ماہ قافلے میں سفر کرنے والے
اسلامی بھائیوں کا تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع مدنی مرکز فیضان مدینہ خانپور پنجاب میں جاری ہے ۔4نومبر2019ءکو
اس سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کی تربیت کی نیز قافلے میں سفر کرنے کا انداز کیسا ہو اس موضوع پر نکات دئیے۔ علاوہ ازیں قافلے کے مسافر اسلامی
بھائیوں کے لئے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
حوصلہ افزائی والا پیغام بھی شرکا کو سنایا جس کے بعد شرکا نے مدنی مرکز کے دئیے
ہوئے جدول کے مطابق قافلے میں سفر کرنے کا
عزم بھی کیا۔ (رپورٹ: محمد شاکر عطاری
مدنی، مجلس قافلہ)