17 رمضان المبارک, 1445 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ قافلہ کے تحت 3نومبر2019ء کو
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایسٹ ملیر کورنگی زون کے تمام نگران کابینہ
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری قافلہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور10،11،12ربیع الاول
1441ھ کو زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی نیز اپنی اپنی کابینہ میں 12 مدنی کاموں کی مضبوط
کرنے کا ذہن دیا۔
واضح رہے !اس موقع پر رکنِ شوری سید لقمان عطاری نے بھی ذمہ داران کی تربیت کی اور نکات بیان کئے۔ (رپورٹ: محمد شاکر عطاری مدنی، مجلس قافلہ)