دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان ِرسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں  نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا اہم ذریعہ قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفرہے۔ قافلوں میں سفر کرنے والے اسلامی بھائی سنّتوں کی دھومیں مچاتے ہیں اور نیکی کی دعوت کو عام کرتے ہیں۔ اس میں ایک مسجد سے دوسری مسجد، ایک علاقے سے دوسرے علاقے، ایک شہر سے دوسرے شہر، ایک صوبے سے دوسرے صوبے اور یہاں تک کہ ایک ملک سے دوسرے ملک تک یہ عاشقانِ رسول شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر عمل کرتے ہوئے قافلوں میں سفر کرتےہیں۔اسی سلسلے میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مجلس قافلہ کے ذمّہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر فیصل آباد سے جھنگ قافلوں میں سفر کرنے اور کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی۔

یاد رہے کہ جو خوش نصیب اسلامی بھائی قافلوں میں سفر کرتے ہیں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ انہیں دعاؤں سےبھی نوازتے ہیں۔