دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 18 ستمبر 2019ء کو ڈویژن ڈاہرنوالا چشتیاں کابینہ بہاولپور زون ملتان ریجن میں نگران کابینہ اور مجلس رابطہ کے زون ذمہ دار نےریجن قافلہ ذمّہ دار کے ہمراہ ماجد اقبال (ایس ایچ او ڈاہرانوالا) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،رمضان عطاری مجلس مدنی قافلہ رضوی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 18 ستمبر2019ء کوذمّہ داران نےنگرانِ کابینہ اور ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ ڈویژن ڈاہرنوالا چشتیاں کابینہ بہاولپور زون ملتان ریجن میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے لئے لی گئی جگہ کا وزٹ کیا۔ نگرانِ چشتی کابینہ نے ذمّہ داران سےفیضانِ مدینہ کی جلد تعمیر کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی اور نکات دئیے۔ (رپورٹ، رمضان عطاری، مجلس مدنی قافلہ رضوی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت پشاور میں اجلاس ہوا جس میں اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ نگران مجلس قافلہ پاکستان نے کارکردگی کا جائزہ لیااور قافلوں میں خود سفر کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کوسفرکروانےساتھ اپنے شعبے کے طے شدہ اہداف کے مطابق مزید کاموں کو بہتر کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا رپورٹ: (ریجن قافلہ ذمّہ دار محمد شہباز عطاری)

دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت جوہر ٹاؤن فیضان مدینہ لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں 12ماہ کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ ریجن قافلہ کے ذمّہ داراسلامی بھائی نے شرکاکی تربیت کی اور قافلے میں استقامت کے ساتھ سفر کرنے اور اپنے سفر سے دوسرےعاشقانِ رسول کو فائدہ پہنچانے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔رپورٹ: (ریجن قافلہ ذمّہ دار محمد شہباز عطاری)

دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت ہارون آباد ضلع بہاولنگر میں اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کے ذمّہ داران اور ڈویژن نگران نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئےاور 12مدنی کام کورس کی تیاری کےحوالے سےاہم نکات پیش کئے۔

یاد رہے11-12-13اکتوبر 2019ء نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری ملتان شریف میں کو12 مدنی کام کورس کروائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  قافلہ کے تحت 5ستمبر 2019ء کو چشتیاں میں مدرسۃالمدینہ کے طلبۂ کرام کا حسنِ قراٰت کا مقابلہ ہوا جس میں طلبہ سمیت کا بینہ ناظمین اور مدرسین نے شرکت کی ۔ ریجن قافلہ ذمہ دار نے اس موقع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اللہ پاک کے قراٰن کو خوبصورت آواز میں پڑھنے ، اپنے گھروں میں قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے اور والدین کا ادب و احترام کرنے کے متعلق نکات دئیے نیز ماہ محرم الحرام میں طلبۂ کرام کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں مقابلے میں نمایاں قراٰت والے طلبۂ کرام کو تحائف بھی دئیے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے مجلس قافلہ کے تحت 4ستمبر2019ء بروز بدھ جامعۃ المدینہ فیصل آباد میں اساتذہ ٔ کرام کا  اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس قافلہ نے اساتذۂ کرام کو محرم الحرام 1441ھ کے قافلے میں خود بھی سفر کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی سفر کراوانے کی ترغیب دلائی جس پر اساتذۂ کرام نے بھر پور نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں   قائم جامعۃ المدینہ میں 4ستمبر2019ءمجلس ِ قافلہ کے ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ حاضری دی اور وہاں کے طلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں نگرانِ مجلس قافلہ نے طلبۂ کرام کو محرم الحرام 1441ھ کے قافلوں میں خود بھی سفر کرنےاور اپنے علاقوں سے دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی سفر کروانے کے حوالے سے تربیت کی اور نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 30اگست 2019ء بروز جمعہ لاہور ریجن میں قافلہ اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ریجن قافلہ ذمہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قافلوں میں خودبھی سفر کرنے اوردوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 31اگست 2019ء بروز ہفتہ  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد سے عاشقانِ رسو ل نے 12 دن کے قافلے میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے راہِ خدا میں سفر کیا۔روانگی سے قبل زون قافلہ ذمہ دار نے دار السنّہ میں عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور قافلے کے جدول کے مطابق مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت 31اگست 2019ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات میں امیرِ قافلہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگران مجلس قافلہ نے شرکا کی تربیت کی اور امیر قافلہ بننے کی حوالے سے نکات دئیے۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت لیاقت آبادکراچی  میں عاشقانِ رسول نےتین دن کے قافلے میں سفر کیا جس میں اسپیشل افراد کے ساتھ مجلس کے ذمّہ دار بھی شریک تھے۔ شرکا نے جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی اورمدنی حلقے لگائے ۔ مبلغین دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو نماز کا عملی طریقہ،وضو اور غسل کے فرائض بتائے ۔