اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں عاشقانِ رسول تین تین دن کےلئے مدنی قافلے میں سفر کرتے ہیں اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔اسی سلسلے میں یونان کے جزیرے کریتی کے شہر تباکی میں بھی دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیا۔مدنی قافلے کے جدول کے مطابق ان عاشقانِ رسول نے مدنی کاموں میں شرکت کی، مدنی حلقے لگائے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اورشرکائے مدنی قافلے کی مدنی تربیت کی نیز وضو،غسل، نماز اور دیگر سنتیں سیکھنے سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا۔