دعوتِ اسلامی  کی مجلس قافلہ کے تحت 2 اکتوبر2019ء کو شہر کراچی میں واقع نیوکلاتھ مارکیٹ کی مسجد میں علاقائی دورہ ہوا جس میں ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا ۔ بعد نماز مغرب سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دار نے ”ذکراللہ کی فضیلت“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ شرکا کی تربیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی زبان فضول گوئی کے لئے نہیں بلکہ اللہ پاک کے ذکر کے لئے، درود و سلام پڑھنے، نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کے لئے استعمال کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ 18،19،20 اکتوبر2019ء کو تین دن جبکہ 3نومبر2019ء کو ایک ماہ اور 12 دن کے قافلے روانہ ہونگے ۔ ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو ان قافلوں میں سفرکرنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ،محمد ساجد عطاری،مجلس مدنی قافلہ کراچی ریجن)