نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام حسین  اور شہیدانِ کربلا رضی اللہ عنہم کےایصالِ ثواب کے لئے سینکڑوں عاشقانِ رسول نے قافلے میں سفر کیا۔ماہِ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جو ہمیں دینِ اسلامی کی خاطر قربانی پیش کرنے کا درس دیتا ہے۔ہمارے اسلاف اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پاکیزہ گھرانوں نے اسلام کی سر بلندی کے لئے کربلاکی سر زمین پر جانوں کے نذرانے پیش کئے اسی قربانی کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے اپنے وقت اور مال کی قربانی دیتے ہوئے قافلے میں سفر کیا۔

تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے تحت 10،9،8محرم الحرام 1441ھ کو سفر کرنے والے قافلوں میں ملک بھی کی مختلف زونز (کراچی ساؤتھ سینٹرل سے 22982، کراچی ایسٹ ملیر کورنگی سے 17825، گڈاپ سے 401،گوادر سے 713، ڈیرہ الہ یار سے 614، حید رآباد سے 5666، میر پور خاص سے 1433،نواب شاہ سے 3733، سکھر سے 1785،رحیم یار خان سے 3809، بہاول پور سے 3020، ملتان سے 3387،ڈی جی خان سے 962، فیصل آباد سے 4492، پاکپتن سے 3302، سرگودھا سے 2331،لیہ سے 1861،لاہور سے 8779، گوجرانوالہ سے 4039، ڈیرہ اِسماعیل خان سے 2366، پشاور ہزارہ سے 541، گلگت بلتستان سے 65، سیالکوٹ سے 3171، پنڈی اور اسلام آباد سے 2459، کشمیر سے1328) یعنی پاکستان بھر سے ٹوٹل101064 اسلامی بھائیوں نے شہیدان و اسیرانِ کربلا رضی اللہ عنہم کےایصالِ ثواب کے سلسلے قافلے میں سفر کیا، اپنی اپنی مساجد پہنچ کر شیڈول کے مطابق مدنی حلقے لگائے ،اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دی ، نمازوں کے بعد مدنی درس کا سلسلہ ہوا جبکہ شرکائے قافلہ کو نماز، وضو ، غسل وغیرہ کا طریقہ سے اسلامی کی بنیادی باتیں بھی بیان کی گئیں۔