ڈویژن احمد پور میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت13دسمبر2019ء کورحیم یار خان زون ڈویژن احمد پور
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہواجس میں کابینہ تا ذیلی حلقہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت
کی اور مدنی بہاریں جمع کروانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز مدنی انعامات کے مکتب میں
اضافہ کرنے کے اہداف دئیے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت13دسمبر2019ء
کوکراچی ساؤتھ سینٹرل زون صدر کابینہ کے ڈویژن لائنز ایریا میں مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریباً25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت13دسمبر2019ء
کو کھارا دار کابینہ کے ڈویژن کیماڑی میں
مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں تقریباً48اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ اور ڈویژن مشاورت مدنی انعامات نے 63 مدنی انعامات کے حوالے سے
مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور روزانہ غورو فکر کی ترغیب دلائی نیز جنوری 2020ءمیں
ہونے والے کورس" جنت کا راستہ "میں بھی اسلامی بہنوں کو شرکت
کا ذہن دیا۔
زون تعلیمی امور و اراکین
کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ
اسکائپ مدنی مشورہ
14دسمبر 2019ء بروز ہفتہ جامعات المدینہ للبنات اراکین مشاورت کا زون تعلیمی امور و اراکین
کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعۂ
اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو جامعات المدینہ للبنات کے تعلیمی مسائل حل کرنے، مسائل سے اپڈیٹ
رہنے ،اپڈیٹ کرنے اور کراس چیکنگ کرنے کے حوالے سے اہم امور پر نکات فراہم
کئے نیز زون تعلیمی امور کو ترغیب دلائی
کہ زون کی تمام معلمات احیاءالعلوم جلد اول کا تین ماہ میں مکمل مطالعہ فرمالیں ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت14دسمبر2019ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت
جامعات المدینہ للبنات، اراکین مشاورت اور
ریجن ذمہ دار نے شرکت کی۔ عالمی مجلس
مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق اہم امور
پر نکات فراہم کئے۔
پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ
للبنات پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے نواب شاہ میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات بہار شریعت فارسی فاغ کا وزٹ
کیا جس میں نگران اسلامی بہن نے طالبات کے
درمیان ”علم دین سیکھنے کا جذبہ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور علم
دین کی راہ میں آنے والی تکلیف پر صبر کا
ذہن دیا نیز باعمل بننے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے
شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت
13دسمبر2019بروز جمعۃ المبارک ملک و بیرون ملک کے مدارس المدینہ للبنات میں کابینہ سطح پر حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والی بچیوں و طالبات کے فائنل امتحانات کا سلسلہ ہوا۔ یہ
امتحان مدرسۃ المدینہ للبنات کی مفتشات اسلامی بہنوں نے لئے۔ کامیاب ہونے والی
طالبات کو مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کی
جانب سے اسناد بھی جاری کی جائیں گی۔
ملتان ریجن کی زون سطح شعبہ ذمہ
داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت ملتان ریجن کی زون سطح
شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان زون ، ڈیرہ غازی خان زون ، رحیم یار
خان زون اور بہالپور زون کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماعات میں تعویذاتِ
عطاریہ کےبستے کھولنے کےلئے اہداف دیئےنیزدعائے صحت اجتماعات منعقد کرنے اور ذمہ
داراسلامی بہنوں کی حاضری وتحریری کام و دیگر مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات دئیے۔
ڈویژن بہادر آباد کراچی میں ایک
ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر اجتماعِ میلاد کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت13 دسمبر 2019ء کو کراچی کابینہ گلشن اقبال ڈویژن بہادر آباد میں ایک ذمہ دار اسلامی
بہن کے گھر اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میلاد
میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گوادر شہر میں ایک نئے مقام پر اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن
نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی
چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں گوادر شہر
میں تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن نگران اسلامی
بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنی تجوید درست
کرنے کے لئے مدرستہ المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے اور کورسز کرنے کا ذہن بنایاجبکہ نئے علاقوں میں اجتماع شروع
کرنے کے اہداف طے کئے۔
دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں شمالی لاہور
زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران
اور کابینہ مشاورت نےشرکت کی۔ شمالی لاہور
کی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔ شمالی لاہور کی
زون نگران اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں تحائف
بھی دیئے۔
Dawateislami