جامعات المدینہ للبنات کی معلمات
و طالبات کی مدنی مذاکرہ سننے و دیکھنے کی کارکردگی

امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس
عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار سلسلہ مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ راست دکھایا
جاتا ہے۔ اس ہفتے 9ربیع الآخر1441ھ کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے
کو ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریبا 15635 معلمات و طالبات نے
سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔
تمام مدرسۃ المدینہ بالغات میں
امیراہلِ سنّت کی صحت یابی کے لئے دعائیں

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے
تحت10دسمبر2019ء کو ملک و بیرون ملک کی تمام مدارس المدینہ بالغات میں امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّاؔر
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
صحت یابی کے لئے” یَاسَلَامُ“ کا ورد کروایا گیا اور آپ کی عمردرازی بالخیر کے لئے
دعائیں کی گئیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر2019ء کو اراکین
عالمی مجلس اور اراکین مجلس بیرون ملک کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا اور امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے ملنے والے ہفتہ وار رسالے کی
کارکردگی کومزید بہتر کرنے نیز شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات میں اضافہ کرنے اور دیگر اہم امور پر کلام ہوا ۔نکات فراہم کئے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ! اسلامی بہنوں کی مجلس
مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ماہ نومبر 2019ء میں فیصل آباد
میں 21 مدارس المدینہ بالغات کا (سمندری سٹی ،نارڈاڈا، اوڑی بلوچان) میں اضافہ ہوا ہے۔ اللہ کے کرم سے ان شہروں اور گاؤں میں مدنی کاموں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

دعوت
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں DHAفیز5 میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً30
شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت (مجلسِ
رابطہ ذمہ دار) اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت نواب شاہ میں واقع حیدر شاہ اسکول میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 ٹیچرز
اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت کی کراچی ریجن ذمہ دار نےکورنگی کراچی میں واقع میمن انڈسٹریل
اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور گورنمنٹ ڈگری
کالج کی پروجکٹ منیجرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی چینل دیکھنے کی
ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت نے کراچی ریجن ذمہ دار نے مدنی کالونی (دھوراجی) کراچی میں واقع پی ایم پبلک اسکول کی پرنسپل
سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے
حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا ۔ اسکول کی کوآرڈینیٹر نے اچھے تاثرا ت دیتے ہوئے اپنے اسکول میں ورک شاپ اور کورسز کروانے کے لئے جلد دوبارہ رابطہ کرنے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں ملتان ریجن میں
بہاو لپور زون کی شعبۂ تعلیم ذمہ
داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مدارس اہلِ سنّت کی طالبات اور اسکول کی
ٹیچرز، پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقے میں شعبے
کے مدنی کاموں کو بڑھانے کےحوالے سے اپنی
تجویز پیش کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے کی ترغیب دلائی۔

سیالکوٹ میں واقع دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ میں گیارہویں شریف کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اجتماعِ پاک میں تلاوت، نعت، منقبت اورسیدنا غوثِ پاک رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت کے متعلق بیان بھی کیا گیا۔ اس دوران اجتماعِ پاک میں نعروں کی گونج نے سماں باندھ دیا۔
دار المدینہ ایف بی ایریا میں گیارہویں
شریف بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک سکولنگ سسٹم ایف بی ایریا میں گیارہویں شریف کا دن بڑے ہی عقیدت
و احترام سے منایا گیا جس میں بچوں نے پرجوش طریقے سے شرکت کی اور تلاوت، نعت،
منقبت نیز سیدنا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت
کے متعلق بیانات کئے۔ اس موقع پربچوں کو سیدنا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی
کے واقعات سنا کرغوث پاک اور اولیائےکرام سے محبت کو بڑھانے کا سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے
دارالمدینہ، مدینہ ٹاؤن پرائمری میں پچھلے
دنوں محفلِ نعت بسلسلۂ گیارہویں شریک کا
انعقاد کیا گیا جس میں پرائمری کے بچوں نے پُر جوش انداز میں شرکت کی اور مختلف انداز میں غوثِ پاک رضی
اللہ عنہ سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔