دعوت اسلامی کے تحت3دسمبر2019ء کو  عالمی مجلس مشاورت نگران نے فیضان مدینہ جامعۃ المدینہ للبنات کا وزٹ کیا۔ اس دوران جامعۃ المدینہ للبنات میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی معلمات،ناظمات،رکن کابینہ اور طا لبات نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ”علم دین کی فضیلت“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اورطالبات کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


امیر اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پیغام پر لبیک کہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مجلس اجارہ للبنات کی آٹھ اجیر اسلامی بہنوں نے ذاتی 14 یونٹس اور انفرادی کوششوں سے 30یونٹس جمع کروائیں اس کے علاوہ پانچ اجیر اسلامی بہنوں نے 1000 روپے ماہانہ کٹوتی (2020ء) کروانے کا اندراج بھی کروادیاہے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 30نومبر2019ء کو گوجرانوالہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کی جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرری مکمل کرنے کے لئے اہداف طے کئے۔


  ٭اسلامی بہنوں کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت 4دسمبر2019ء بروز بدھ ملک و بیرون ملک جامعات المدینہ للبنات میں گیارھویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں سنّتوں بھرے بیانات کے ساتھ مقابلہ حسن بیان و قصیدہ غوثیہ، شجرہ شریف اور ذہنی آزمائش کا سلسلہ ہوا۔ مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کو تحائف بھی دئیے گئے۔

٭پاکستان بھر کے جامعات المدینہ للبنات میں درس نظامی کا ششماہی رزلٹ شعبۃ الامتحان نے جاری کردیا ہے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں صدر کراچی میں اسلامی بہنوں کے ماہانہ تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں  مجلس کفن دفن کی نگران اسلامی بہن نے تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات دئیے۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے دارالسنہ میں اصلاح اعمال کورس کا سلسلہ جاری ہے۔3دسمبر2019ء کو مجلس کفن دفن کی نگران اسلامی بہن نے کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور مسکراہٹ کے فوائد، مسکراہٹ، ہنسی اور قہقہ کے بارے میں فرق بتایا نیزاسلامی بہنوں کو مسکراہنے کی پریکٹس بھی کروائی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں 2 دسمبر 2019ء سے 26 دن کا مدنی قاعدہ کورس اسلامی بہنوں کو کروایا جارہا ہے۔ کورس کی تعداد 218 اور کورس کرنے والیوں کی تعداد کم و بیش 4350 ہے۔

اس کورس کا دورانیہ 120 منٹس پر مشتمل ہے ، کورس کروانے کا مقصد اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کے ساتھ ساتھ مدنی قاعدے کی مکمل تجوید و مخارج کے ساتھ تیاری کروا کر کامیاب مُدرِّسہ بنانا ہے تاکہ وہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں مدنی قاعدے کی تدریسی خدمات انجام دے سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کورس سال میں وقتاً فوقتاً کروائے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں اپنی تجوید و قراٰن بہتر کر کے علم دین سے استفادہ حاصل کر سکیں۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت2دسمبر2019ء کو کراچی میں واقع ناظم آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو تربیتی نکات دئیے گئے نیز مدنی انعامات ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے، کورس "جنت کا راستہ "کو ہر علاقے میں کروانے اور مدرسۃ المدینہ للبنات و بالغات کا مضبوط انتظام کرنے کے متعلق گفتگو کی گئی۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کےتحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں ماہ ربیع الآخر کی پہلی پیر شریف 2 دسمبر2019ء کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 8346 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور 5504اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کےقفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر2019ء کو نواب شاہ  میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے دین کےلئے آقاﷺ کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سنّتوں بھرا بیان کیا اور دور حاضر میں اشاعت دین کے لئے دعوت اسلامی کی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کے دو اہم شعبہ جات "جامعۃ المدینہ اور مدرستہ المدینہ "کےلئے ٹیلی تھون (صدقات) دینے کا ذہن دیا جس پر ایک شخصیت نے سونے کی انگوٹھی اور کچھ شخصیات نے ٹیلی تھون کی مد میں رقم بھی جمع کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 3دسمبر2019ء کو  لاہور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا اور گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 3دسمبر2019ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سرداری والا میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی نگران اسلامی بہن نے  سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔