13 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
پچھلے دنوں اسلامی بہنوں
کی مجلس شعبہ ٔ تعلیم کے تحت فیصل آباد کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں دی ٹائپ کالج کے
پرنسپل کے گھر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں19 گریڈکی آفیسرز سمیت تقریباً20
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب بھی دلائی۔