اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت12 دسمبر2019ء بروز جمعرات فیروز پور روڈ نشتر کالونی شمالی لاہور زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدنی انعامات کی کابینہ تا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور جنوری2020ء میں ہونے والے کورس "جنت کا راستہ" کی بھر پور تشہیر کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اجارہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے کام کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے  اہم امور پر تبادلۂ خیال کیاجبکہ اہداف کو مکمل کرنے کے لئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! مدرسۃ المدینہ بالغات اسکولز، کالجز اور اکیڈمیز وغیرہ میں بھی لگائے جاتے ہیں جن میں پروفیشنل طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی علمِ دین اور تعلیم قراٰن سے آراستہ کیا جاتا ہے۔اسی طرح گھروں میں پردے کی رعایت کے ساتھ گھرمدرسۃ المدینہ بالغات کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے جس کا دورانیہ 35 منٹ ہوتاہے، اس میں شرکت کرکے اہلِ خانہ مَحرَم تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

ماہ نومبر 2019ء میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد ملک  پاکستان میں 3896 ہوگئی ہے اور ان میں پڑھنے والیوں کی تعداد 38ہزار 934 ہوگئی ہے ۔ ایک ماہ میں94 نیو مدارس المدینہ بالغات کاآغاز ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت12دسمبر2019ء کو دارالمدینہ سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس میں”جرمینیشن آف سیڈ کی ایکٹیویٹی“ کا سلسلہ ہوا جس میں کلاس K.Gکے طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ طلبہ و طالبات کو اس کی تفہیم بذریعۂ پریکٹیکل کروائی گئی جس میں تمام کانٹینٹس کا بغور مطالعہ بھی کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےدارالمدینہ سٹی کیمپس میں دینیات کارنرپر مختلف ایکٹیوٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظرہ ایکٹوٹی اور ذہنی آزمائش بھی شامل تھی۔ طلبہ کو  نماز کارنر میں لا کر نماز نہ پڑھنے کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور اخلاقیات کارنر میں وہ طلبہ جن کے ناخن بڑھے ہوئے ہوتے ہیں یا ہاتھ دھونے کا ذہن نہیں ہوتا یا سنتوں پر عمل کرنے کا جذبہ نہیں ہوتا انہیں مختلف حدیثیں سناکر ذہن سازی کی گئی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چلنے والے دارالمدینہ ہارلے پرائمری کیمپس میں جما عت اول کے طلبہ  کے درمیان ریڈ نگ کی سر گرمی کروائی گئی جس میں بچوں نے مختلف کردار بن کر ریڈنگ کو مزید دلچسپ بنا یا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت گجرات میں قائم دارالمدینہ گجرات انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم میں پری پرائمری کے طلبہ و طالبات نے ” سخت اور نرم“ کے درمیان فرق کو واضح کرتے ہوئے مختلف سرگرمیاں کیں اور متعلقہ اشیاء کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چلنے والے دارالمدینہ سٹی2 حیدرآباد کیمپس میں پری نرسری اور نرسری کلاسز میں مختلف قسم کی سر گرمیوں کا سلسلہ ہوا جن میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے! ان سرگرمیوں کا مقصد صرف اور صرف طلبہ میں پڑھائی کی دلچسپی کو بڑھانا اور اعلیٰ تعلیم سے روشناس کرنا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت10دسمبر 2019ءبروز منگل لاہور ریجن کی زون و اراکین کابینہ ذمہ داران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ للبنات پاک سطح کی نگران اسلامی بہن نے اپنی ذمہ داری اور اپنی ذات کے حوالے سے غور و فکر کی ضرورت و اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی انفرادی کارکردگی ، زون کا تعلیمی معیار، جامعۃ المدینہ کی خود کفالت و زون ذمہ دار و اراکین کابینہ سے جدول چیک کرنے کا طریقہ کار، ماتحت کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی و کارکردگی کمزور ہونے کی صورت میں اچھے انداز سے تفہیم کرنے اور کارکردگی بہتری کے لئے اہداف کے نکات پر کلام کیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”منّے کی لاش “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

مجلس جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی رسالہ ”منّے کی لاش “ پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی 64ہزار 798 رہی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس   مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے تحت12دسمبر2019ء کو ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں پاک سطح شعبہ ذمہ دار نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ٹیلی تھون کے اہداف سمیت دیگر اہم امور پر نکات فراہم کئے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدنی عملے مدرسات اور جملہ ذمہ داران کی کوششوں سے 10 دسمبر2019ء تک دعوتِ اسلامی کے لئے ٹیلی تھون کے مد میں کل 2538 یونٹ جمع ہوئے۔ اس کے علاوہ سونے(گولڈ) کی جیولری بھی اسلامی بہنوں نے دِلی جذبے سےدینِ متین کی خدمت کے لئے پیش کئے۔