اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت 16 دسمبر 2019ء بروز پیرکراچی کے علاقے ڈرگ کابینہ (شاہ فیصل کالونی نمبر3) میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون مشاورت مجلس رابطہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے درست تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا ۔ محفلِ نعت کے اختتام پر کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے دعا کروائی۔