دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں گلگشت کے علاقے امیر آباد میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان  کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ر ہنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شخصیات اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفے میں پیش کئے۔