
دعوتِ اسلامی کے تحت15دسمبر2019ء کو واہ کینٹ کابینہ میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر کامیاب مدرسات میں سے 11 اسلامی بہنوں نے گھر مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کی نیت
کی۔ مدرسۃالمدینہ بالغات کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پانچ ذیلی میں نیو مدارس المدینہ بالغات کھولنے کاہدف دیا اور پانچ ڈویژن پر شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے تقرری کے لئے ہاتھوں ہاتھ نام
بھی پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت15دسمبر2019ء کو ننکانہ کابینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت ،کابینہ نگران،کابینہ
مشاورت،ڈویژن نگران اور علاقائی مشاورت نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ نگران جنوبی
لاہور زون اسلامی بہن نے جدول پر عمل کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی
نیز نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت15دسمبر2019ء کو ہزارہ زون مانسہرہ
کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لا ہور ریجن نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق ترغیب دلائی۔ لا
ہور ریجن نگران اسلامی بہن نے نمایاں
کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت14دسمبر2019ء کو ہزارہ زون ایبٹ آباد
کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لا ہور ریجن نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق ترغیب دلائی۔ لا
ہور ریجن نگران اسلامی بہن نے نمایاں
کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔

پچھلے دنوں
لاہور ریجن میں قائم دعوتِ اسلامی کے دارالسنہ للبنات میں لاہور ریجن
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور بیان میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک پڑھنے کی فضیلت نیزقراٰنِ پاک کی تعلیم عام کرنے کی اہمیت بیان کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں
ہزارہ زون ہری پور کابینہ کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں لا ہور ریجن نگران اسلامی بہن نے غور فکر
پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کےآٹھ مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور
پر نکات فراہم کئے۔ لا ہور ریجن نگران اسلامی
بہن نے نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی
بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔

12دسمبر2019ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس طبی علاج کےتحت امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس
عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحت یابی
کے لئے ”یَاسَلَامُ“ کا
ورد کروایا گیا اور آپ کی عمردرازی بالخیر کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر مجلس
طبی علاج کی معاونہ اورشعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

13 دسمبر 2019ء کو اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت مدنی انعامات ذمہ دار پاک سطح اور مجلس فیضان مرشد ذمہ دار پاک
سطح اسلامی بہن کا بذریعۂ اسکائپ مد نی مشورہ ہواجس میں مدنی انعامات ذمہ دار
عالمی سطح اسلامی بہن نے شعبہ جات سے کارکردگی وصول کرنے اور اسکی کارکردگی میں
اضافہ کرنےکی ترغیب دلائی نیز ان شعبوں سے
مدنی بہاریں وصول کرنے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا اور مجلس فیضان
مرشد کی مدنی انعامات ذمہ دار پاک سطح کی تقرری کے لئے اہداف بھی دئیے۔
ملتان ریجن کی مدنی انعامات زون سطح ذمہ داراسلامی بہنوں کا، کانفرنس کال پر
مدنی مشورہ

13دسمبر2019ء کو اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت ملتان
ریجن کی مدنی انعامات (زون سطح) ذمہ داراسلامی بہنوں
کا، کانفرنس کال پر مدنی مشورہ ہواجس میں مدنی انعامات پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن
نے ہفتہ وار مدنی مذاکرے کی کارکردگی کے حوالے سے ان کی تربیت کی اور جنوری 2020 سے مدنی مذاکرہ
کارکردگی وصول کرنے کی ترغیب دلائی۔
ڈویژن احمد پور میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت13دسمبر2019ء کورحیم یار خان زون ڈویژن احمد پور
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہواجس میں کابینہ تا ذیلی حلقہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت
کی اور مدنی بہاریں جمع کروانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز مدنی انعامات کے مکتب میں
اضافہ کرنے کے اہداف دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت13دسمبر2019ء
کوکراچی ساؤتھ سینٹرل زون صدر کابینہ کے ڈویژن لائنز ایریا میں مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریباً25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت13دسمبر2019ء
کو کھارا دار کابینہ کے ڈویژن کیماڑی میں
مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں تقریباً48اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ اور ڈویژن مشاورت مدنی انعامات نے 63 مدنی انعامات کے حوالے سے
مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور روزانہ غورو فکر کی ترغیب دلائی نیز جنوری 2020ءمیں
ہونے والے کورس" جنت کا راستہ "میں بھی اسلامی بہنوں کو شرکت
کا ذہن دیا۔