13 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت17
دسمبر2019ء بروز منگل کو کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں پروفیسر کوچنگ سینٹر کی
طالبات کے درمیان مدنی درس کا انعقاد کیا گیاجس میں آٹھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن سطح شعبہ تعلیم
ذمہ دار اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور درس میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ریجن
سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے درس
میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات بھی تحفے میں پیش کیں۔