دعوتِ اسلامی کے تحت 17 دسمبر2019ءبروز منگل کو حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 میں سندھ ہائی کورٹ سے منسلک ایڈووکیٹ کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شر کت کی ترغیب  دلائی۔ آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کوماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں دیئے۔