٭گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ (للبنات) کےتحت کراچی زون اجتماع ِردا پوشی میں پاکستان سطح پر دورۃ الحدیث شریف میں اول
پوزیشن لینے والی جامعۃ المدینہ للبنات گلزار عطار اورنگی ٹاؤن کی طالبہ بنت محمدخالق کو مع مَحرم عمرے کا ٹکٹ
پیش کیا گیا ۔
٭گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعات
المدینہ (للبنات) کی 15691
معلمات وطالبات نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے
اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی ۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہرہری پور میں ایک شخصیت کے گھر محفلِ ذکرو نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اوررکن مجلس بیرون ملک سمیت دیگر ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہِ دعوت ِاسلامی
نے فکرِ آخرت کے موضوع پر نے سنتوں بھرابیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے
زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز
کے تحت ملتان ریجن شعبہ
شارٹ کورسز ذمہ دار کی ایک شخصیت سے ملاقا
ت ہوئی ،اُنہیں دعوت ِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے
ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا،الحمد للہاُنہوں نے ایک یونٹ جمع کروایا ۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز
کے تحت پاک مشاورت میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں پرنسپل،لائر ،لیڈی پولیس اور اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرابیان کیااور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز
کے تحت پاک مشاورت میں دو مقامات پر اجتماعاتِ میلادکا انعقا د کیا گیا جن میں مبلغاتِ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعاتِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوت ِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے
ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز
کے تحت لاہور ریجن شعبہ شارٹ کورسز ذمہ داران کا زون ذمہ دار کے ساتھ کورسز’’فیضان ایمانیات ‘‘اور’’فیضان
انوار الفرقان ‘‘سے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں کورسز کے نکات سمجھائے گئے ،کورسز کی تعداد کو مزید بڑھانے کے لئے اہداف لیے گئے اورکابینہ کے ساتھ مشاورت کے اہداف لئے گئے نیزمزید ٹیسٹ دلوانے کا
ذہن بھی دیا گیا۔
گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس عطیات بکس کے تحت مدرسۃ المدینہ (للبنات)
میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 22نومبر2019ء بروز جمعہ لاہور ریجن میں
محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرابیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوت ِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی مد میں ہاتھوں ہاتھ دویونٹس جمع کروائے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ
کورسز کے تحت9 تا 12سال کی بچیوں کے لئے اِنْ
شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 23دسمبر2019ء سےسات دن پر مشتمل ”Basics of Islam“کورس کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں ان بچیوں کو عقائد،فقہ اور دیگر ایکٹویٹی سے
متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔
مزید معلومات کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ
فرمائیں
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ
کورسز کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 23دسمبر2019ء سےسات دن پر مشتمل”فیضانِ ایمانیات “ کورس کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں ان اسلامی بہنوں کو عقائد اور پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے واقعات،
صحابہ کرام کے عشقِ رسول پر مبنی
واقعات،شرعی اصطلاحات اور نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔
کورس میں داخلہ لینے
کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کے تحت 2دسمبر2019ء کو اسلامی بہنوں
کے لئے ”فیضانِ انوار القراٰن“ کا آغاز کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنیں
شرکت کررہی ہیں۔اس کورس میں قرانِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف، شانِ نزول،
قراٰنی واقعات، پردے کے احکام اور معاشرتی زندگی کا اصول وغیرہ سیکھنے کا موقع
فراہم کیا کیا جائےگا۔
کورس میں داخلہ لینے
کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں
دعوتِ اسلامی کے
تحت30نومبر2019ء کو اسلامی بہنوں میں
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن کاDHA کے مدنی کام کی ذمہ دار
اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط
بنانے اور اسلامی بہنوں کے مدنی کام کی ایک بہتر جگہ ہو اس سلسلے میں بات چیت ہوئی۔