دعوتِ اسلامی  کےتحت 16 دسمبر2019ء بروز پیر کراچی میں اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سے باہر اور بیرون ملک رہنے والی اراکین جن میں مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن، شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن،آسٹریلیا نیوزی لینڈ کی نگران اسلامی بہن، یورپ کی نگران اسلامی بہن، چائنا ،کوریا اور آس پاس کے ممالک کی نگران، نیکی کی دعوت کی ذمہ دار اسلامی بہن اور مجلس بیرون ملک کی مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعۂ اسکائپ شرکت کی ۔ مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی تربیت کس انداز سےکی جائے کہ وہ حقوق العباد کی ادائیگی کے ساتھ مدنی کام احسن انداز سے کر سکیں اس پر کلام ہوا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی کس طرح سے ترغیب دلائی جائے کہ ماہنامہ فیضان مدینہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں بکنگ کروائیں اور اس کی تشہیر کا سلسلہ ہو اس سلسلے میں فارم بھی تشکیل کیا گیا جس سے فالواپ مضبوط ہوسکے۔