اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں خان پور کے علاقے جناح ٹاؤن میں شہر کے مشہور سٹی ہوٹل والوں کے گھر  مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق بریف کیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔