17 محرم الحرام, 1447 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں درس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سات
ٹیچرز اور تقریباً100 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور فرض
علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی۔