دعوتِ اسلامی کے تحت15دسمبر2019ءکو  کابینہ علی پور فراش میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع کا آغاز ہواجس میں اطراف سے کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں شرکت کرنےاور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک کےاختتام پر اسلامی بہنوں نے 8 مدنی کاموں و مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کے ساتھ ساتھ 2 اسلامی بہنوں نے 12 روزہ فیضان نماز کورس کرنے کی نیت کرتے ہوئے اپنے نام لکھوائے۔