ناظم آباد کابینہ کے  علاقے پاپوش میں16دسمبر2019ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کر کےر وزانہ غورو فکر کی ترغیب دلائی نیزجنوری 2020ء میں ہونے والے کورس "جنت کا راستہ"میں شرکت کرنےکا ذہن دیا ۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے 12 ماہ سے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔