دعوتِ اسلامی کے تحت14دسمبر2019ء کوسرجانی کابینہ  کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ساؤتھ کی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے، ایک ذمہ دار کو مدنی کام کیسے بڑھانے چاہیے، مدنی کام میں کمزوریوں کو کس طرح دور کرنا چاہیے، معلمات و مبلغات میں اضافہ کیسے کیا جا سکتا ہےاورسنتوں بھرے اجتماع میں کیسے اضافہ کیا جاسکتاہے سے متعلق اہم امور پر نکات دئیے۔ مدنی مشورے میں ایک سنتوں بھرے اجتماع کا اعلان بھی کیا گیا جس کا انعقاد18دسمبر2019ء کو ہو جائیگا۔