اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے تحت 14دسمبر2019ء کو جیکب آباد کابینہ میں دو گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔